Maktaba Wahhabi

85 - 516
﴿١٨﴾ وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ ﴿١٩﴾ كِتَابٌ مَّرْقُومٌ ﴿٢٠﴾ يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ﴾( المطففین 83: 18۔21) یقینا علیّین میں ہیں، اور تمھیں کیا معلوم کہ وہ علیّین کیا ہے؟ ایک کتاب ہے لکھی ہوئی۔ مقرب (فرشتے) اس کا مشاہدہ کرتے ہیں۔‘‘ نگہبان فرشتے ﴿إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ ﴾(الطارق 4:86) ’’کوئی جان ایسی نہیں جس پر کوئی نگہبان نہ ہو۔‘‘ قیامت کے دن فرشتوں کی صف بندی ﴿ كَلَّا إِذَا دُكَّتِ الْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا ﴿٢١﴾ وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا﴾( الفجر 89: 22،21) ’’ہرگز نہیں!جب زمین خوب کوٹ کر ریزہ ریزہ کر دی جائے گی اور آپ کا رب (خود) آجائے گا اور فرشتے صف در صف آئیں گے۔‘‘ شب قدر میں جبریل علیہ السلام دوسرے فرشتوں سمیت اُترتے ہیں ﴿ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ ﴿٣﴾ تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ ﴾(القدر4,3:97) ’’ لیلۃ القدر ہزار مہینے سے بہتر ہے، اس رات میں فرشتے اور روح (جبریل) اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لیے نازل ہوتے ہیں۔‘‘
Flag Counter