Maktaba Wahhabi

553 - 516
11 قرآن کریم اور ثابت شدہ سائنسی حقائق فی زمانہ سائنس کو تجربات کی بنیاد پر حقائق جانچنے اور پرکھنے کا معتبر ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اگر غور کریں تو سائنس بھی قرآن کی تصدیق کرتی نظر آتی ہے کیونکہ جن حقائق کو قرآنِ مجید میں چودہ سو سال پہلے بیان کر دیا گیا سائنس انھیں آج دریافت کر رہی ہے۔ درج ذیل آیات اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ شراب کے نقصانات ﴿ يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ ۖ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِن نَّفْعِهِمَا ﴾ ( البقرۃ 2: 219) ’’(اے نبی!) لوگ آپ سے شراب اور جوئے کے بارے میں سوال کرتے ہیں؟ کہہ دیجیے: ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لیے (کچھ) فائدہ بھی ہے اور ان دونوں کا گناہ ان کے فائدے سے بہت بڑا ہے۔‘‘ اللہ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بغیر والد کے محض اپنی قدرت سے پیدا کیا ﴿ قَالَتْ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي وَلَدٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ ۖ قَالَ كَذَٰلِكِ اللَّـهُ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۚ إِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ ﴾ ( العمران 3: 47) ’’مریم نے کہا:اے میرے رب!میرے ہاں لڑکا کیسے ہو گا، حالانکہ مجھے کسی شخص نے نہیں چھوا ؟ فرشتے نے کہا:اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، جب وہ کسی کام کا فیصلہ کر لیتا ہے تو اسے صرف یہ کہتا ہے کہ ہوجا، تو وہ ہو جاتا ہے۔‘‘
Flag Counter