Maktaba Wahhabi

151 - 516
فَأَوْلَىٰ﴾ ( القیامۃ 75: 1۔35) جب (جان) ہنسلی تک آپہنچے گی اور کہا جائے گا: کون ہے جھاڑ پھونک کرنے والا؟ اور وہ سمجھے گا یہ (وقتِ) فراق ہے اور پنڈلی، پنڈلی سے لپٹ جائے گی۔ اس دن آپ کے رب کی طرف چلنا ہو گا۔ نہ تو اس نے تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی بلکہ اس نے (حق کو) جھٹلایا اور منہ موڑا، پھر اپنے اہل و عیال کے پاس اکڑتا ہوا گیا، تیرے لیے ہلاکت پر ہلاکت ہے، پھر تیرے لیے ہلاکت پر ہلاکت ہے۔‘‘ آدمی بھائی، ماں باپ اور بیوی بچوں سے بھی بھاگے گا ﴿فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ ﴿٣٣﴾ يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ ﴿٣٤﴾ وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ ﴿٣٥﴾ وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ ﴿٣٦﴾ لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ ﴿٣٧﴾ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ ﴿٣٨﴾ ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ ﴿٣٩﴾ وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ ﴿٤٠﴾ تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ ﴿٤١﴾ أُولَـٰئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ ﴾ ( عبس 80: 33۔42) ’’ پھر جب کان بہرے کر دینے والی سخت آواز (قیامت) آئے گی، اس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا، اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے، اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں سے (بھی)، ان میں سے ہر شخص کا اس دن ایسا حال ہوگا جو اسے دوسروں سے بے پروا کر دے گا،اس دن کئی چہرے چمکتے ہوں گے، ہنستے مسکراتے ، ہشاش بشاش، اور کئی چہروں پر اس دن خاک اڑ رہی ہوگی، ان پر سیاہی چھائی ہوگی، یہی لوگ کافر و فاجر ہیں ۔‘‘ احوالِ قیامت ﴿إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ ﴿١﴾ وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَتْ ﴿٢﴾ وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ ﴿٣﴾  ’’جب سورج لپیٹ دیا جائے گا اور جب تارے بے نور ہو جائیں گے اور جب پہاڑ چلائے جائیں
Flag Counter