Maktaba Wahhabi

245 - 516
9 رحمان کے بندوں کی خصوصیات بنیادی عقائد اور زندگی کا اصلی مقصد روشن کرنے کے ساتھ قرآن کریم سچے ایمان والے لوگوں کی خصوصیات بتاتا ہے جو مومن مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان صفات سے متصف ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین) اہل ایمان کو ذکرو شکر کرنے اور صبرو نماز کے ذریعے مدد لینے کا حکم ﴿ فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ ﴿١٥٢﴾ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ مَعَ الصَّابِرِينَ﴾( البقرۃ 2: 153،152) ’’چنانچہ تم مجھے یاد کرو، میں تمھیں یاد کروں گا اور تم میرا شکر کرو اور میری ناشکری نہ کرو۔ اے ایمان والو! تم صبر اور نماز کے ساتھ مدد مانگو، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔‘‘ اہل ایمان کی چند نمایاں صفات ﴿ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ﴿١٦﴾ الصَّابِرِينَ وَالصَّادِقِينَ وَالْقَانِتِينَ وَالْمُنفِقِينَ وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ﴾ ( العمران 3: 17،16) ’’جو لوگ کہتے ہیں:اے ہمارے رب!بے شک ہم ایمان لائے، پس تو ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔ (یہ لوگ) صبر کرنے والے، سچ بولنے والے ،حکم بجا لانے والے، خرچ کرنے والے اور سحری کے اوقات میں بخشش طلب
Flag Counter