Maktaba Wahhabi

183 - 516
’’میری امت کے لوگ شراب پئیں گے لیکن اس کا نام کچھ اور رکھ دیں گے۔ ان کی سرپرستی میں باجے بجیں گے، گانے والی گائیں گی، اللہ تعالیٰ انھیں زمین میں دھنسا دے گا اور (بعض کو) بندر اور سؤر بنا دے گا۔‘‘ ( سنن ابن ماجہ، الفتن، حدیث: 4020) سیدنا ابن عباسw کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آخر زمانے میں ایسے لوگ ہوں گے جو سیاہ رنگ سے اپنے بال رنگیں گے جیسے کبوتروں کے سینے ہوتے ہیں یہ لوگ جنت کی خوشبو نہیں پائیں گے۔‘‘ (سنن أبي داود، الترجل، حدیث: 4212) اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے ﴿ثُمَّ رُدُّوا إِلَى اللَّـهِ مَوْلَاهُمُ الْحَقِّ ۚ أَلَا لَهُ الْحُكْمُ وَهُوَ أَسْرَعُ الْحَاسِبِينَ ﴾ ( الانعام 6: 62) ’’پھر وہ اللہ کی طرف لوٹائے جاتے ہیں جو ان کا سچا مالک ہے۔ خبردار! فیصلے کا (سارا) اختیار اسی کو ہے اور وہ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔‘‘ یاجوج ماجوج کا ظہورہوگا، صور پھونکا جائے گا، پھر ہم سب کو اکٹھا کر دیں گے ﴿ وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ ۖ وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَجَمَعْنَاهُمْ جَمْعًا ﴾ ( الکہف 18: 99) ’’اور اس روز ہم ان کے کچھ کو چھوڑدیں گے، وہ دوسروں میں گھس جائیں گے اور صور میں پھونکا جائے گا، پھر ہم ان (سب) کو جمع کریں گے جمع کرنا۔‘‘ حساب کا وقت قریب ہے ﴿ اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ مُّعْرِضُونَ﴾ ( الانبیاء 21: 1) ’’لوگوں کے حساب کا وقت قریب آگیا ہے، جبکہ وہ غفلت میں پڑے اعراض کر رہے ہیں۔‘‘
Flag Counter