Maktaba Wahhabi

358 - 516
إِنَّ اللَّـهَ أَعَدَّ لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا﴾ ( النساء 4: 102،101) بے شک اللہ نے کافروں کے لیے رسوا کردینے والا عذاب تیار کررکھا ہے۔‘‘ مومنوں پر مقررہ اوقات میں نماز فرض ہے ﴿ فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلَاةَ فَاذْكُرُوا اللَّـهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَىٰ جُنُوبِكُمْ ۚ فَإِذَا اطْمَأْنَنتُمْ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ ۚ إِنَّ الصَّلَاةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَابًا مَّوْقُوتًا﴾ ( النساء 4: 103) ’’پھر جب تم نماز ادا کرچکو تو کھڑے ہوئے، بیٹھے ہوئے اور لیٹے ہوئے(ہر حال میں) اللہ کو یاد کرتے رہو، پھر جب تمھیں اطمینان ہوجائے تو (پوری) نماز پڑھو، بے شک مومنوں پر مقرر ہ وقتوں میں نماز فرض ہے۔‘‘ کافرکی نمازِ جنازہ کی ممانعت ﴿ وَلَا تُصَلِّ عَلَىٰ أَحَدٍ مِّنْهُم مَّاتَ أَبَدًا وَلَا تَقُمْ عَلَىٰ قَبْرِهِ ۖ إِنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللَّـهِ وَرَسُولِهِ وَمَاتُوا وَهُمْ فَاسِقُونَ﴾ ( التوبۃ 9: 84) ’’اور (اے نبی!) ان میں سے جو مرجائے آپ اس کی نماز (جنازہ) ہرگز نہ پڑھیں اورنہ کبھی اس کی قبر پر کھڑے ہوں۔ بے شک انھوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفرکیا اوروہ حالت فسق میں مرے۔‘‘ نیکیاں برائیوں کو ختم کردیتی ہیں ﴿ وَأَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِّنَ اللَّيْلِ ۚ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ۚ ذَٰلِكَ ذِكْرَىٰ لِلذَّاكِرِينَ﴾ ( ہود 11: 114) ’’اور آپ نماز قائم کریں دن کی دونوں طرفوں (صبح و شام) اور رات کی کچھ گھڑیوں میں، بے شک نیکیاں برائیوں کو لے جاتی ہیں۔یہ (اللہ کا) ذکر کرنے والوں کے لیے نصیحت ہے۔‘‘ دہرائی جانے والی سات آیتیں ﴿ وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِي ’’یقینا ہم نے آپ کو سات آیتیں دی ہیں جو دہرائی
Flag Counter