Maktaba Wahhabi

197 - 516
1 جن اور انسان کی پیدائش کا مقصد جن و انس کی پیدائش کا مقصد صرف ایک ہی ہے، یعنی اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ذات و صفات میں کسی کو شریک کیے بغیر صرف اسی وحدہٗ لاشریک کی عبادت۔ اسی ایک مقصد کے لیے یہ سارا نظام تشکیل دیا گیا۔ یاد رہے کہ قبولیتِ عبادت کے لیے اشد ضروری ہے کہ یہ عبادت صرف اللہ ہی کے لیے خالص ہو (عقیدہ صحیح ہو) اس عبادت کا طریقہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والا ہو۔ اس میں دکھلاوا نہ ہو۔ اسلام صرف ’’مذہب‘‘ نہیں بلکہ ’’دین‘‘ یعنی مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ اور عبادت کسی جزوقتی (Part Time ) چیز کا نام نہیں بلکہ ہمہ وقتی ( Full Time ) مقصدِ زندگی ہے جو ہر انسان پر سنِ بلوغت سے لے کر اس کی موت تک لاگو ہے۔ اگر ہم ایمان کی حالت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق زندگی بسر کریں تو ہماری ساری زندگی عبادت بن سکتی ہے، مثلاً: ہم مسنون طریقے سے دائیں کروٹ پر سوئیں تو سونا عبادت، کپڑے اور جوتے پہنتے وقت دائیں طرف سے شروع کریں اور اتارتے وقت بائیں طرف سے آغاز کریں تو یہ لباس پہننا اور اتارنا عبادت، چھینک آنے پر الحمد للہ کہنے سے چھینکنا عبادت، کھانا کھاتے وقت بسم اللہ پڑھ کر دائیں ہاتھ سے کھائیں اور کھا کر اللہ کا شکر ادا کریں تو کھانا عبادت، تین سانسوں میں بیٹھ کر پانی پینا عبادت، سفر کی دعا پڑھ کر سواری پر بیٹھیں تو یہ سفر کرنا عبادت، یہاں تک کہ رفع حاجت کے لیے بھی جانا ہو تو اَللّٰہُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ پڑھ کر بایاں پاؤں بیت الخلاء میں رکھنا اور فارغ ہوکر باہر نکلتے
Flag Counter