Maktaba Wahhabi

97 - 516
کی وحی پوری کی جائے اور کہیے: اے میرے رب! مجھے علم میں زیادہ کر۔‘‘ اللہ نے اپنے بندے (حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) پر فرقان (قرآن) نازل کیا ﴿تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَىٰ عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرًا ﴾( الفرقان 25: 1) ’’وہ ذات بڑی ہی با برکت ہے جس نے اپنے بندے پر فرقان (قرآن) نازل کیا، تاکہ وہ جہان والوں کے لیے ڈرانے والا بنے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ میری قوم نے قرآن کو پسِ پُشت ڈال دیا ﴿وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَـٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ﴿٣٠﴾ وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا مِّنَ الْمُجْرِمِينَ ۗ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ هَادِيًا وَنَصِيرًا ﴿٣١﴾ وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً ۚ كَذَٰلِكَ لِنُثَبِّتَ بِهِ فُؤَادَكَ ۖ وَرَتَّلْنَاهُ تَرْتِيلًا ﴾(الفرقان 25: 30۔32) ’’اور رسول کہیں گے: اے میرے رب! بے شک میری قوم نے اس قرآن کو متروک بنا دیا (پس پشت ڈال دیا) تھا۔ اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن مجرموں میں سے بنا ئے ،اور آپ کا رب ہادی اور مددگار کافی ہے۔ اور کافروں نے کہا: اس پر یہ قرآن ایک ہی بار اکٹھا کیوں نہیں نازل کیا گیا؟ اسی طرح (ہم نے نازل کیا) ہے، تاکہ ہم اس سے آپ کا دل مضبوط کریں اور ہم نے اسے خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھ سنایا ہے۔‘‘ پہلی آسمانی کتابوں میں بھی قرآن کا تذکرہ موجود ہے ﴿وَإِنَّهُ لَتَنزِيلُ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴿١٩٢﴾ نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ ﴿١٩٣﴾ عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنذِرِينَ ﴿١٩٤﴾ بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُّبِينٍ ﴿١٩٥﴾ وَإِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الْأَوَّلِينَ ﴿١٩٦﴾ ’’اوربلاشبہ یہ (قرآن) رب العالمین کا نازل کردہ ہے، روح الامین (جبریل) اسے لے کر نازل ہوا آپ کے دل پر، تاکہ آپ ڈرانے والوں میں سے ہوں فصیح عربی زبان میں اور بلاشبہ وہ (قرآن کا ذکر)
Flag Counter