3
آسمانی کتابوں پر ایمان
یہ ایمان کہ اللہ کے نازل کردہ تمام آسمانی صحیفے یا کتابیں مطلقًا برحق ہیں اور ان کی سچائی میں ذرہ برابر بھی شک نہیں۔
حضرت داود علیہ السلام پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے جو صحیفہ نازل ہوا وہ ’’زبُور‘‘ ہے۔ اسی طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام پر ’’توراۃ‘‘، حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر ’’انجیل‘‘ اور نبیِ آخر الزّمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ’’قرآن مجید‘‘ نازل ہوا۔ ہر رسول پر حسب ضرورت جو کتاب نازل ہوئی وہ اُس وقت کی شریعت قرار پائی۔ بعد ازاں آنے والے رسول پر کتاب نازل ہوتی تو سابقہ دور کی شریعت کے احکام منسوخ ہو جاتے اور اُس وقت نافذ ہونے والی شریعت کی اتباع فرض قرار پاتی۔ چنانچہ نبیِ آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مبعوث ہونے کے بعد پچھلی ساری شریعتیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے لے کر قیامت تک صرف آخری آسمانی کتاب قرآن مجید ہی کے احکام تمام انسانوں اور جنوں پر فرض رہیں گے۔ قرآن کو اللہ کا کلام ماننا، اسے پڑھنا، سمجھنا، اس پر عمل کرنا اس کی تعظیم کرنا اور اسے دوسروں تک پہنچانا قرآن کے وہ بنیادی حقوق ہیں جو ہم پر عائد ہوتے ہیں۔
کوئی انسان کسی مذہب کا مطالعہ کرنا چاہے تواُسے چاہیے کہ اس مذہب کے ماننے والوں کی طرف دیکھنے سے پہلے اس مذہب کی کتاب
( Relegious Scripture ) کا مطالعہ کرے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی شخص مرسیڈیز کار کی کارکردگی دیکھنا چاہتا ہے تو
|