Maktaba Wahhabi

87 - 516
اسے اس کار کے ڈرائیور کو نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ اس کار کو دیکھنا چاہیے۔ چنانچہ جب بھی ہم کسی مذہب کی کتاب کا مطالعہ کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کے سوا کسی بھی مذہب کی کتاب اپنی اصل حالت میں موجود نہیں ہے، یا تو وہ تحریف شدہ ہے کیونکہ اس کتاب کے اندر موجود Verses باہم متضاد ہیں۔یا وہ اپنی اصل زبان میں سرے سے موجود ہی نہیں، مثلاً: انجیل عبرانی زبان میں نازل ہوئی تھی جبکہ آج کی تحریف شدہ انجیل، یعنی بائبل Gospel of John یا Gospel of Methew وغیرہ انگریزی زبان میں ہے۔ مزید برآں دنیا میں اسلام کے علاوہ جتنے بھی مذہب کی کتب موجود ہیں، ان میں اُن کتابوں کے ماننے والوں یا اُن سے متعلقہ مذاہب کا نام ہی موجود نہیں،مثلاً: عیسائیوں، یہودیوں اور ہندوؤں کی کتابوں میں لفظ عیسائی یا عیسائیت، یہودی یا یہودیت، یا ہندو کے الفاظ موجود ہی نہیں۔ صرف مسلمانوں کی کتاب قرآن کریم ایسی کتاب ہے جس میں اس کتاب کے مذہب ’اِسلام‘ اور اس کے ماننے والوں، یعنی ’’مسلمین‘‘ کے الفاظ موجود ہیں، مثلاً: قرآن مجید میں ارشاد ہے:’’بے شک اللہ کے نزدیک دین تو اسلام ہی ہے۔‘‘ (اٰل عمرٰن 19:3) پھر فرمایا:’’اس سے زیادہ اچھی بات والا کون ہے جو اللہ کی طرف بلائے اور نیک کام کرے اور کہے کہ میں یقینا مسلمانوں میں سے ہوں۔‘‘ (حٰمٓ السجدۃ 32:41) مزید یہ کہ مسلمانوں کی کتاب قرآن مجید ہی ایسی کتاب ہے جو اپنی اصل زبان ’’عربی‘‘ میں پوری طرح محفوظ اور اپنی اصل حالت میں موجود ہے کیونکہ اللہ نے اس کتاب کی حفاظت کا ذمہ لیتے ہوئے فرمایا: ’’ہم ہی نے اس ذکر (قرآن) کو نازل کیا اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔‘‘ (الحجر 9:15) اسی لیے یہ قرآن ہی کا اعجاز ہے کہ آج ہم دنیا میں کسی بھی برّاعظم یاملک میں چلے جائیں۔ ہمیں اس کے حُفّاظ کرام بآسانی مل جاتے ہیں جوحرف بہ حرف قرآن مجید زبانی پڑھ کر سنا دیتے ہیں جبکہ دنیا میں کسی دوسرے مذہب کا کوئی ایسا آدمی آج تک نہیں ملا
Flag Counter