Maktaba Wahhabi

374 - 516
5 حج یہ بات مشہور ہے کہ بیت اللہ (خانۂ کعبہ) کی تعمیر پانچ مرتبہ ہوئی۔ پہلی دفعہ فرشتوں کے ذریعے، دوسری دفعہ حضرت آدم علیہ السلام کے ہاتھوں، تیسری دفعہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ہاتھوں، چوتھی دفعہ قریش نے دور جاہلیت میں بنایا، اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی موجود تھے، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 25 سال تھی اور پانچویں دفعہ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے ہاتھوں اس کی تعمیر ہوئی۔ سب سے پہلی مسجد جو روئے زمین پر بنائی گئی وہ مسجد الحرام ہے اور اس کے چالیس سال بعدمسجد اقصیٰ تعمیر ہوئی۔ (مسند أحمد: 150/5و 167,166، وصحیح مسلم، حدیث: 520) طوفانِ نوح کی تباہ کاریوں کے بعد خانہ کعبہ کی تعمیر سب سے پہلے حضرت ابراہیم اور اسمٰعیل علیہما السلام کے ہاتھوں سے ہوئی۔ صاحبِ حیثیت افراد پر، جو اپنے اہل و عیال کے اخراجات کا بندوبست کر کے اس مقدس سفر پر جانے کی جسمانی اور معاشی صلاحیت رکھتے ہیں، زندگی میں ایک بار خانہ کعبہ کا حج کرنا فرض ہے۔ حج روئے زمین پر مسلمانوں کے سب سے بڑے عبادتی اجتماع کا روح پرور نظارہ پیش کرتا ہے جو مسلمانوں کی جمعیت کا عالمی مظہر ہے۔ بیت اللہ، مقامِ ابراہیم، طواف، اعتکاف، رکوع و سجود ﴿ وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَأَمْنًا وَاتَّخِذُوا مِن مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ ’’اور جب ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے لیے بار بار لوٹ کر آنے کی اور امن کی جگہ بنایا اور (حکم دیا کہ)
Flag Counter