Maktaba Wahhabi

315 - 516
پھل اور گوشت وافر دیں گے۔‘‘ اللہ تعالیٰ اہل جنت کو نہایت خوبصورت کنواری بیویاں عطا فرمائے گا ﴿ إِنَّا أَنشَأْنَاهُنَّ إِنشَاءً ﴿٣٥﴾ فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا ﴿٣٦﴾ عُرُبًا أَتْرَابًا ﴿٣٧﴾ لِّأَصْحَابِ الْيَمِينِ ﴾ ( الواقعۃ 56: 35۔38) ’’بلاشبہ ہم ان (کی بیویوں) کو ایک نئے سرے ہی سے پیدا کریں گے۔ پس ہم انھیں کنواریاں بنائیں گے۔ من مو ہنی، ہم عمر۔ دائیں ہاتھ والوں کے لیے۔‘‘ مال اور اولاد اللہ کے ذکر سے غافل نہ کرنے پائیں ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَن ذِكْرِ اللَّـهِ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ﴾(المنٰفقون 9:63) ’’اے ایمان والو! تمھارے مال اور تمھاری اولادیں تمھیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کر دیں اور جو کوئی یہ کام کرے تو وہی لوگ خسارہ پانے والے ہیں۔ ‘‘ ایمان والوں کی بیویوں اور اولاد میں سے بعض ان کے دشمن ہیں ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوهُمْ ۚ وَإِن تَعْفُوا وَتَصْفَحُوا وَتَغْفِرُوا فَإِنَّ اللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١٤﴾ إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ﴾( التغابن 64: 15،14) ’’اے ایمان والو! بے شک تمھاری بیویوں اور تمھاری اولاد میں سے بعض تمھارے دشمن ہیں، لہٰذا تم ان سے محتاط رہو۔ اور اگر تم معاف کر دو اور درگزر کرو اور بخش دو تو بے شک اللہ خوب بخشنے والا، بہت رحم کرنے والا ہے۔ بلاشبہ تمھارے مال اور تمھاری اولاد فتنہ (آزمائش) ہیں۔‘‘ خود بچنے اور اپنے اہل و عیال کو آگ سے بچانے کا حکم ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنفُسَكُمْ ’’اے ایمان والو! تم خود کو اور اپنے اہل و عیال کو اس
Flag Counter