مَّوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَشِفَاءٌ لِّمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ ﴾( یونس 10: 57)
طرف سے نصیحت آگئی ہے اور شفا ، ان (بیماریوں) کے لیے جو سینوں میں ہیں، اورمومنوں کے لیے ہدایت اور رحمت۔‘‘
قرآن کی آیات محکم و مفصل ہیں
﴿ الر ۚ كِتَابٌ أُحْكِمَتْ آيَاتُهُ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِن لَّدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍ﴾ ( ہود 11: 1)
’’’ الر (یہ وہ) کتاب ہے جس کی آیتیں محکم کی گئی ہیں، پھر تفصیل سے بیان کی گئی ہیں، بڑی حکمت والے، بہت خبر رکھنے والے کی طرف سے۔‘‘
دس سورتیں لے آنے کا چیلنج
﴿ أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ ۖ قُلْ فَأْتُوا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِهِ مُفْتَرَيَاتٍ وَادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُم مِّن دُونِ اللَّـهِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ﴿١٣﴾ فَإِلَّمْ يَسْتَجِيبُوا لَكُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا أُنزِلَ بِعِلْمِ اللَّـهِ وَأَن لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَهَلْ أَنتُم مُّسْلِمُونَ﴾( ہود 11: 14،13)
’’کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے یہ (قرآن) خود گھڑ لیا ہے؟ کہہ دیجیے: پھر تم بھی اس جیسی گھڑی ہوئی دس سورتیں لے آؤ اور اللہ کے سوا جنھیں (مدد کے لیے) بلا سکتے ہو بلا لو، اگر تم سچے ہو۔ پھر اگر وہ تمھیں جواب نہ دیں تو جان لو کہ یقینا یہ (قرآن) اللہ کے علم سے اتارا گیا ہے اور یہ کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، پھر(اے لوگو!) کیا تم مسلمان ہوتے ہو؟‘‘
قرآن عربی زبان میں نازل ہوا
﴿ الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ ﴿١﴾ إِنَّا أَنزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ﴾( یوسف 12: 2،1)
’’ الر یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں،بے شک ہم نے اسے عربی قرآن نازل کیا تاکہ تم سمجھو۔‘‘
قرآن ساری دنیا کے لیے نصیحت ہے
﴿إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ ﴾(یوسف 104:12)
’’یہ(قرآن) توسارے عالم کے لیے نصیحت ہے۔‘‘
|