Maktaba Wahhabi

219 - 516
کافروں کے لیے آگ کا لباس ہو گا ﴿ هَـٰذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ ۖ فَالَّذِينَ كَفَرُوا قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِيَابٌ مِّن نَّارٍ يُصَبُّ مِن فَوْقِ رُءُوسِهِمُ الْحَمِيمُ ﴿١٩﴾ يُصْهَرُ بِهِ مَا فِي بُطُونِهِمْ وَالْجُلُودُ ﴿٢٠﴾ وَلَهُم مَّقَامِعُ مِنْ حَدِيدٍ ﴿٢١﴾ كُلَّمَا أَرَادُوا أَن يَخْرُجُوا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ أُعِيدُوا فِيهَا وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ ﴾( الحج 22: 19۔22) ’’یہ دو جھگڑنے والے (گروہ) ہیں جنھوں نے اپنے رب کے بارے میں جھگڑا کیا، چنانچہ جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے آگ کے کپڑے کاٹے جائیں گے،ان کے سروں کے اوپر سے کھولتا پانی انڈیلا جائے گا، اس سے وہ سب کچھ گل جائے گا جو ان کے پیٹوں میں ہے، اور (ان کی) کھالیں بھی، اور ان (کومارنے) کے لیے لوہے کے ہتھوڑے ہوں گے، اور وہ جب بھی مارے غم کے اس سے باہر نکلنے کا ارادہ کریں گے، اسی میں لوٹا دیے جائیں گے اور (کہا جائے گا:) بے شک جلانے والا عذاب چکھو!‘‘ خود ساختہ معبود کسی نفع نقصان کے مالک نہیں ﴿وَاتَّخَذُوا مِن دُونِهِ آلِهَةً لَّا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ وَلَا يَمْلِكُونَ لِأَنفُسِهِمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا وَلَا يَمْلِكُونَ مَوْتًا وَلَا حَيَاةً وَلَا نُشُورًا ﴾ ( الفرقان 25: 3) ’’اور لوگوں نے اس کے سوا (اور) معبود بنالیے ہیں جو کوئی چیزپیدا نہیں کرتے، اوروہ تو (خود) پیدا کیے گئے ہیں اور وہ خود اپنے کسی نفع اور نقصان کے مالک نہیں ہیں اور نہ موت و حیات کے مالک ہیں اور نہ دوبارہ (جی) اٹھنے ہی کے (مالک ہیں۔)‘‘ کافروں کو دیکھ کر جہنم کو بھی غصہ آ جائے گا ﴿إِذَا رَأَتْهُم مِّن مَّكَانٍ بَعِيدٍ سَمِعُوا لَهَا تَغَيُّظًا وَزَفِيرًا﴾( الفرقان 25: 12) ’’جب وہ ان (مجرموں) کو دور دراز جگہ سے دیکھے گا تو وہ اس کا غضبناک ہونا اور چیخنا چلانا سنیں گے۔‘‘
Flag Counter