Maktaba Wahhabi

84 - 516
ڈوب کر آسانی سے روح نکالنے اور کام کی تدبیر کرنے والے فرشتے ﴿ وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا ﴿١﴾ وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا ﴿٢﴾ وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا ﴿٣﴾ فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا ﴿٤﴾ فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا﴾ ( النازعات 79: 1۔5) ’’ قسم ہے ڈوب کر روح نکالنے والے (فرشتوں) کی اور آسانی سے روح نکالنے والوں کی اور تیزی سے تیرنے والوں کی، پھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی، پھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی۔‘‘ قرآن بڑی عظمت والا کلام ہے۔ اس کی حفاظت پر بڑے معزز ملائکہ مامور ہیں ﴿ فِي صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ ﴿١٣﴾ مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ ﴿١٤﴾ بِأَيْدِي سَفَرَةٍ ﴿١٥﴾ كِرَامٍ بَرَرَةٍ ﴾ ( عبس 80: 13۔16) ’’(وہ) قابل احترام صحیفوں میں (محفوظ) ہے، جو بلند وبالا اور پاکیزہ ہیں، ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہیں، جو معزز اور نیکوکار ہیں۔‘‘ مکرم رسول (جبریل امین) کی (آسمانوں میں) اطاعت کی جاتی ہے ﴿إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ﴿١٩﴾ ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ ﴿٢٠﴾ مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ ﴾ ( التکویر 81: 19۔21) ’’بے شک یہ (قرآن) رسول کریم(جبریل) کا قول ہے جو بڑی قوت والا، عرش والے کے نزدیک بلند مرتبہ ہے۔ وہاں (آسمانوں میں) اس کی اطاعت کی جاتی ہے، امین ہے۔‘‘ لکھنے والے معزز نگران فرشتے تمھارے افعال جانتے ہیں ﴿ وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ ﴿١٠﴾ كِرَامًا كَاتِبِينَ ﴿١١﴾ يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ ﴾( الانفطار 82: 10۔12) ’’حالانکہ تم پر نگران (فرشتے) مقرر ہیں۔ معزز لکھنے والے۔ وہ جانتے ہیں جو تم کرتے ہو۔‘‘ اللہ کے مقرب فرشتے عالی مقام لوگوں کے اعمال ناموں کی نگرانی کرتے ہیں ﴿ كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ  ’’ہرگزنہیں!بے شک نیک لوگوں کے اعمال نامے
Flag Counter