اللہ نے جو کچھ نازل فرمایا اس پر ایمان رکھنا ضروری ہے
﴿ قُولُوا آمَنَّا بِاللَّـهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ﴾(البقرۃ 2: 136)
’’ تم کہو :ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس پر (ایمان لائے) جو ہماری طرف نازل کیا گیا اور جو ابراہیم، اسمٰعیل، اسحق، یعقوب اور ان کی اولاد کی طرف نازل کیا گیا اور جو موسٰی اور عیسٰی کو دیا گیا اور جو نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے دیا گیا، ہم ان میں سے کسی ایک کے درمیان تفریق نہیں کرتے اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں۔‘‘
اللہ کے نزدیک صحیح اور قابل اعتبار دین صرف اسلام ہے
﴿ إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللَّـهِ الْإِسْلَامُ﴾(اٰل عمرٰن 19:3)
’’بے شک اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے۔‘‘
بے شک ہم اللہ کے فرمانبردار (مسلمان) ہیں
﴿قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَىٰ كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّـهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللَّـهِ ۚ فَإِن تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ﴾(اٰل عمرٰن 64:3)
’’آپ کہہ دیجیے:اے اہل کتاب!ایسی بات کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمھارے درمیان یکساں ہے، یہ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اور ہم میں سے کوئی اللہ کے سوا کسی کو رب نہ بنائے، پھر اگر وہ منہ موڑیں تو تم کہہ دو: اس بات کے گواہ رہو کہ بے شک ہم اللہ کے فرمانبردار ہیں۔‘‘
اسلام کے سوا کوئی اور دین ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا
﴿وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا
’’اور جو اسلام کے سوا کوئی اور دین تلاش کرے گا تو
|