Maktaba Wahhabi

488 - 516
کُنبے اور قبیلے تعارف کے لیے ہیں، اللہ کے ہاں معیارِ عزت تقویٰ ہے ﴿ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّـهِ أَتْقَاكُمْ ۚ إِنَّ اللَّـهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ﴾ ( الحجرات 49: 13) ’’اے لوگو!بلاشبہ ہم نے تمھیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور ہم نے تمھارے خاندان اور قبیلے بنائے تاکہ تم ایک دوسرے کوپہچانو، بلاشبہ اللہ کے ہاں تم میں سے زیادہ عزت والا (وہ ہے جو) تم میں سے زیادہ متقی ہے، بلاشبہ اللہ بہت علم والا،خوب باخبر ہے۔‘‘ اللہ نے انسانوں کی صورتیں بہت اچھی بنائیں۔ سب کو اُسی کی طرف لوٹنا ہے ﴿ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ ۖ وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ﴾ ( التغابن 64: 3) ’’اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا اور تمھیں صورت دی تو تمھاری صورتیں بہت اچھی بنائیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔‘‘ اللہ نے انسان کی زبان، دو آنکھیں اور دو ہونٹ بنائے ﴿ قُلْ هُوَ الَّذِي أَنشَأَكُمْ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۖ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ﴾(الملک 23:67) ’’کہہ دیجیے: وہی ہے جس نے تمھیں پیدا کیا اور تمھارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے۔ تم کم ہی شکر ادا کرتے ہو۔‘‘ اللہ نے انسان کے کان آنکھیں اور دل بنائے ﴿ لَا أُقْسِمُ بِهَـٰذَا الْبَلَدِ ﴿١﴾ وَأَنتَ حِلٌّ بِهَـٰذَا الْبَلَدِ ﴿٢﴾ وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ ﴿٣﴾ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ ﴿٤﴾ أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ﴿٥﴾ ’’میں قسم کھاتا ہوں اس شہر (مکہ) کی۔اور آپ کے لیے اس شہر میں لڑائی حلال ہونے والی ہے۔ اور قسم ہے والد(آدم) کی اور اس کی اولاد کی۔ بلاشبہ ہم نے انسان کو بڑی مشقت میں پیدا کیا
Flag Counter