لوحِ محفوظ میں ہر جاندار کا ریکارڈ محفوظ ہے
﴿ وَمَا مِن دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّـهِ رِزْقُهَا وَيَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَمُسْتَوْدَعَهَا ۚ كُلٌّ فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ﴾ ( ہود 11: 6)
’’اور زمین پر چلنے والے ہر جاندار کا رزق اللہ کے ذمے ہے، اور وہ جانتا ہے اس کی قرار گاہ اور اس کے دفن ہونے کی جگہ کو۔ ہر چیز واضح کتاب میں (تحریر) ہے۔‘‘
اللہ ہی کے پاس اصل کتاب ہے جو چاہتا ہے مٹاتا ہے یا اسے باقی رکھتا ہے
﴿يَمْحُو اللَّـهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ ۖ وَعِندَهُ أُمُّ الْكِتَابِ ﴾(الرعد 39:13)
’’اللہ جسے چاہتا ہے مٹاتا ہے اور (جسے چاہے) ثابت رکھتا ہے، اور اسی کے پاس اصل کتاب ہے۔‘‘
آسمان و زمین کی ہر چیز لوحِ محفوظ میں لکھی ہوئی ہے
﴿أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّـهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۗ إِنَّ ذَٰلِكَ فِي كِتَابٍ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّـهِ يَسِيرٌ ﴾ ( الحج 22: 70)
’’کیا آپ نہیں جانتے کہ بے شک اللہ ہی جانتا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے، بلاشبہ یہ (سب کچھ) کتاب (لوحِ محفوظ) میں (درج) ہے، بے شک یہ اللہ پربالکل آسان ہے۔‘‘
آسمان و زمین کی ہر پوشیدہ چیزلوحِ محفوظ میں درج ہے
﴿وَمَا مِنْ غَائِبَةٍ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ ﴾ (النمل 75:27)
’’اور آسمان و زمین میں غائب کوئی چیز ایسی نہیں جو کھلی کتاب (لوح محفوظ) میں (لکھی ہوئی) نہ ہو۔‘‘
|