Maktaba Wahhabi

410 - 516
برائیوں (کی سزا) سے بچا لیا تو درحقیقت تو نے اس پر رحم کیا اور یہی تو بہت بڑی کامیابی ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ بُرائیوں سے درگزر کر کے اپنے بندوں کی توبہ قبول فرمالیتا ہے ﴿ وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُو عَنِ السَّيِّئَاتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ﴾ ( الشوریٰ 42: 25) ’’اور وہی تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور (ان کی) برائیوں سے درگزر فرماتا ہے اورجوکچھ تم کررہے ہو اسے جانتا ہے۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اور تمام مومنین کے لیے استغفار کا حکم ﴿ فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا اللَّـهُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ﴾ ( محمد 47: 19) ’’پس (اے نبی) آپ جان لیجیے کہ بلاشبہ اللہ کے سوا کوئی سچامعبود نہیں، اوراپنے گناہ کی بخشش مانگیے اور مومن مردوں اور عورتوں کے لیے بھی۔‘‘ کبیرہ گناہوں اور بے حیائی سے بچنے والوں کے لیے مغفرت کی بشارت ﴿ الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ ۚ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ﴾ ( النجم 53: 32) ’’وہ لوگ جو کبیرہ گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے بچتے ہیں اِ لاّ یہ کہ کوئی صغیرہ گناہ(سرزد) ہو، بے شک آپ کا رب بڑی وسیع مغفرت والا ہے۔‘‘ اے ایمان والو! اللہ کے حضور خالص توبہ کرو ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّـهِ تَوْبَةً نَّصُوحًا عَسَىٰ رَبُّكُمْ أَن يُكَفِّرَ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ﴾(التحریم 8:66) ’’اے ایمان والو! تم اللہ کے حضور خالص توبہ کرو، شاید تمھارا رب تم سے تمھاری برائیاں دور کر دے اور تمھیں ایسی جنتوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔‘‘
Flag Counter