Maktaba Wahhabi

100 - 516
قرآنِ حکیم نیک لوگوں کے لیے ہدایت اوررحمت ہے ﴿تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ ﴿٢﴾ هُدًى وَرَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِينَ ﴾(لقمٰن 3,2:31) ’’یہ حکمت والی کتاب کی آیات ہیں (جو) نیکو کاروں کے لیے ہدایت اور رحمت ہیں۔‘‘ قرآن حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا گھڑا ہوا نہیں ﴿الم ﴿١﴾ تَنزِيلُ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ الْعَالَمِينَ ﴿٢﴾ أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ ۚ بَلْ هُوَ الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ لِتُنذِرَ قَوْمًا مَّا أَتَاهُم مِّن نَّذِيرٍ مِّن قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ ﴾ ( السجدۃ 32: 1۔3) ’’ الم اس میں کوئی شک نہیں کہ( اس) کتاب کا نزول رب العالمین کی طرف سے ہے،کیا وہ کہتے ہیں کہ اس (نبی) نے اسے خود گھڑ لیا ہے، (نہیں) بلکہ وہ آپ کے رب کی طرف سے حق ہے، تاکہ آپ ان لوگوں کو ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا، شاید کہ وہ ہدایت پائیں۔‘‘ قرآن و حدیث کے اوامر و نواہی پر عمل کرنے کا حکم ﴿وَاتَّبِعْ مَا يُوحَىٰ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۚ إِنَّ اللَّـهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا ﴾ ( الاحزاب 33: 2) ’’اوراس کی اتباع کیجیے جو آپ کے رب کی طرف سے آپ پر وحی کی جاتی ہے، بے شک تم جو کچھ کرتے ہواللہ اس سے خوب باخبر ہے۔‘‘ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم شاعر نہیں تھے۔ قرآن بھی شعری کلام نہیں ہے ﴿ وَمَا عَلَّمْنَاهُ الشِّعْرَ وَمَا يَنبَغِي لَهُ ۚ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ وَقُرْآنٌ مُّبِينٌ ﴾ ( یٰس 36: 69) ’’اور ہم نے اس (رسول) کو شعر کہنا نہیں سکھایا اور نہ (یہ) اس کے لائق ہی تھے، یہ(کلام الٰہی) تو سراسر نصیحت اور واضح قرآن ہے۔‘‘ قرآن بہترین کلام ہے جس میں ملتی جلتی اور بار بار دہرائی ہوئی آیات ہیں ﴿ اللَّـهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا ’’اللہ نے بہترین کلام نازل کیاجوایک کتاب ہے
Flag Counter