Maktaba Wahhabi

187 - 516
لَّأَسْمَعَهُمْ ۖ وَلَوْ أَسْمَعَهُمْ لَتَوَلَّوا وَّهُم مُّعْرِضُونَ ﴾(الأنفال 23:8) دیتا، اور اگر وہ انھیں سنا دیتا تو بھی وہ ضرور پھرتے اور وہ اعراض کرنے والے ہیں۔‘‘ اللہ کے حکم کے بغیر ایمان لانا ممکن نہیں ﴿ وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَن تُؤْمِنَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّـهِ ۚ وَيَجْعَلُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ﴾ ( یونس 10: 100) ’’اور کسی شخص کے لیے(ممکن) نہیں کہ وہ اللہ کے حکم کے بغیر ایمان لائے اور وہ (اللہ) ان لوگوں پرپلیدی (عذاب) ڈال دیتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے۔‘‘ ہدایت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اختیار میں بھی نہیں ﴿ إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَـٰكِنَّ اللَّـهَ يَهْدِي مَن يَشَاءُ ۚ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ﴾ ( القصص 28: 56) ’’(اے نبی!) بے شک جسے آپ چاہیں ہدایت نہیں دے سکتے،بلکہ اللہ ہی جسے چاہے ہدایت دیتا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کو خوب جانتا ہے۔‘‘ اللہ اپنی راہ میں مشقتیں جھیلنے والوں کے لیے اپنی راہیں کھول دیتا ہے ﴿وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ وَإِنَّ اللَّـهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ ﴾ ( العنکبوت 29: 69) ’’ اور جولوگ ہماری راہ میں جہاد کریں ہم انھیں اپنی راہیں ضرور دکھاتے ہیں، اور یقینا اللہ نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہے۔‘‘ آپ مُردوں، اندھوں اور بہروں کو راہِ ہدایت پر نہیں لا سکتے ﴿فَإِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَىٰ وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاءَ إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِينَ ﴿٥٢﴾ وَمَا أَنتَ بِهَادِ الْعُمْيِ عَن ضَلَالَتِهِمْ ۖ إِن تُسْمِعُ إِلَّا مَن يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا ’’تو (اے نبی!) بلاشبہ آپ مُردوں کو نہیں سنا سکتے اور نہ آپ بہروں کو (اپنی) پکار سنا سکتے ہیں جبکہ وہ پیٹھ پھیر کر لوٹ جائیں اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے ہدایت کی طرف لاسکتے ہیں، آپ توصرف انھیں
Flag Counter