پھر سفارشیوں کی سفارش انھیں نفع نہ دے گی۔‘‘
کافر لوگ اللہ کے آگے رکوع نہیں کرتے
﴿ وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ﴾( المرسلات 77: 48)
’’ اور جب ان سے کہا جائے (اللہ کے آگے) رکوع کرو تو وہ رکوع نہیں کرتے۔‘‘
پاکیزہ رہو، اللہ کا ذکر کرو اور نماز پڑھو تم کامیاب ہو جاؤ گے
﴿ قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ ﴿١٤﴾ وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّ﴾ ( الاعلیٰ 87: 15،14)
’’یقینا فلاح پا گیا ، جو پاک ہوا۔ اور اپنے رب کا نام یاد کیا، پھر نماز پڑھی۔‘‘
اللہ ہی کے لیے نماز پڑھو اور قربانی دو
﴿ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ ﴿١﴾ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ﴿٢﴾ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ ﴾ ( الکوثر 108: 1۔3)
’’(اے نبی!) یقینا ہم نے آپ کو کوثر عطا کی۔ تو آپ اپنے رب ہی کے لیے نماز پڑھیں اور قربانی کریں۔ بے شک آپ کا دشمن ہی جڑ کٹا ہے۔‘‘
|