Maktaba Wahhabi

216 - 516
يَعْمَلُونَ﴾ ( الانعام 6: 83۔88) ہدایت دی، یہ اللہ کی ہدایت ہے، وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ اور اگر وہ لوگ شرک کرتے توجو وہ عمل کرتے تھے برباد ہوجاتے۔‘‘ ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی کسی کافر کے لیے ستر بار بخشش مانگیں تو بھی معافی نہیں‘‘ ﴿اسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِن تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَن يَغْفِرَ اللَّـهُ لَهُمْ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللَّـهِ وَرَسُولِهِ﴾ (التوبۃ 9: 80) ’’(اے نبی!) آپ ان کے لیے بخشش مانگیں یا نہ مانگیں(برابر ہے۔) اگر آپ ان کے لیے ستر بار (بھی) بخشش مانگیں گے تو بھی اللہ انھیں نہیں بخشے گا۔یہ اس لیے کہ انھوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا۔‘‘ شرکاء کہیں گے ہم تمھاری عبادت سے بے خبر تھے ﴿وَيَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُوا مَكَانَكُمْ أَنتُمْ وَشُرَكَاؤُكُمْ ۚ فَزَيَّلْنَا بَيْنَهُمْ ۖ وَقَالَ شُرَكَاؤُهُم مَّا كُنتُمْ إِيَّانَا تَعْبُدُونَ ﴿٢٨﴾ فَكَفَىٰ بِاللَّـهِ شَهِيدًا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ إِن كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغَافِلِينَ﴾ (یونس 10: 29،28) ’’اورجس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے، پھر ہم ان لوگوں سے، جنھوں نے شرک کیا، کہیں گے: تم اور تمھارے شریک اپنی اپنی جگہ ٹھہرے رہو ، پھر ہم ان کے درمیان جدائی ڈال دیں گے اور ان کے شریک کہیں گے: تم ہماری عبادت تو کرتے ہی نہیں تھے، چنانچہ ہمارے اور تمھارے درمیان اللہ کافی گواہ ہے، بے شک ہم تمھاری عبادت سے بالکل غافل تھے۔‘‘ مُردے بے خبرہیں اور شعور نہیں رکھتے کہ وہ کب اُٹھائے جائیں گے ﴿وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّـهِ ’’اور لوگ جنھیں اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ کوئی چیز
Flag Counter