Maktaba Wahhabi

144 - 516
مِنْهُمْ ۖ وَعِندَنَا كِتَابٌ حَفِيظٌ ﴾ ( ق 50: 4) ہے، اور ہمارے پاس ایک کتاب (ہرچیز کی) حفاظت کرنے والی ہے۔‘‘ ہر چیز ایک مقررہ اندازے کے مطابق پیدا ہوئی ﴿إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ ﴾ ( القمر 54: 49) ’’بلاشبہ ہم نے ہرچیز ایک مقرر اندازے کے مطابق پیدا کی ہے۔‘‘ مصیبت واقع ہونے سے پہلے ہی لوح محفوظ میں درج ہے ﴿مَا أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِّن قَبْلِ أَن نَّبْرَأَهَا ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّـهِ يَسِيرٌ ﴾( الحدید 22:57) ’’زمین میں اور تمھاری جانوں پر جو بھی مصیبت پہنچتی ہے وہ تو کتاب میں (لکھی ہوئی) ہے اس سے پہلے کہ ہم اسے پیدا کریں۔ یقینا یہ اللہ پر بہت آسان ہے۔‘‘ اللہ اور اس کے رسول ضرور غالب آئیں گے لکھا جا چکا ہے ﴿ كَتَبَ اللَّـهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي ۚ إِنَّ اللَّـهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ﴾ ( المجادلۃ 58: 21) ’’اللہ نے لکھ رکھا ہے کہ میں اور میرے رسول ضرور غالب آئیں گے، بے شک اللہ قوی، بڑا زبردست ہے۔‘‘ انسان کا مقدر: زندگی، موت اور دوبارہ زندہ ہونا ﴿مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ ﴿١٨﴾ مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ ﴿١٩﴾ ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ ﴿٢٠﴾ ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ ﴿٢١﴾ ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنشَرَهُ ﴾ ( عبس 80: 18۔22) ’’(اللہ نے) اسے کس چیز سے پیدا کیا؟ ایک (حقیر) نطفے سے، اسے پیدا کیا، پھر اس کا اس نے اندازہ لگایا، پھر اس کے لیے راہ آسان کر دی، پھر اسے موت دی اور قبر میں پہنچایا، پھر وہ جب چاہے گا اسے (دوبارہ) زندہ کرے گا۔‘‘
Flag Counter