Maktaba Wahhabi

93 - 516
قرآن مفصل ہے اور ایمان والوں کے لیے ہدایت و رحمت ہے ﴿ مَا كَانَ حَدِيثًا يُفْتَرَىٰ وَلَـٰكِن تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ﴾(یوسف 111:12) ’’یہ (قرآن) گھڑی ہوئی بات نہیں، بلکہ اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق اور ہر چیز کی تفصیل ہے اور ایمان لانے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے۔‘‘ قرآن اللہ کا نازل کردہ کلام ہے ﴿المر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ ۗ وَالَّذِي أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ الْحَقُّ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ ﴾( الرعد 13: 1) ’’ المر (اے نبی!) یہ کتاب کی آیات ہیں، اور جو آپ کے رب کی جانب سے آپ کی طرف نازل کیا گیا وہی حق ہے اور لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔‘‘ یہ الکتاب کی اور قرآنِ مُبین کی آیات ہیں جو بہت واضح اور روشن ہیں ﴿الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍ ﴾(الحجر 1:15) ’’’ الر ۚیہ آیات ہیں کتاب اور قرآن مبین کی۔‘‘ قرآن کا محافظ اللہ ہے ﴿ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ﴾( الجر 15: 9) ’’بے شک ہم ہی نے یہ ذکر (قرآن) نازل کیا اور بے شک ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔‘‘ سورۂ فاتحہ اور قرآنِ عظیم ﴿ وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِي ’’بے شک ہم نے آپ کوباربار دوہرائی جانے والی سات
Flag Counter