Maktaba Wahhabi

162 - 516
رسول اللہ کی اطاعت اللہ ہی کی اطاعت ہے ﴿مَّن يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّـهَ ۖ وَمَن تَوَلَّىٰ فَمَا أَرْسَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا ﴾( النساء 4: 80) ’’جس نے رسول کی اطاعت کی، تو اس نے اللہ کی اطاعت کی ، اور جس نے منہ موڑا تو ہم نے آپ کو ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت اور اہل ایمان کا راستہ چھوڑنا باعث جہنم ہے ﴿ وَمَن يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَىٰ وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّىٰ وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ ۖ وَسَاءَتْ مَصِيرًا﴾( النساء 4:115) ’’اور جو شخص راہِ ہدایت واضح ہوجانے کے بعد رسول کی مخالفت کرے گا اور مسلمانوں کے راستے کے سوا کسی اور راستے کی پیروی کرے گا تو ہم اس کو اسی راہ پر ڈالیں گے جس پر وہ چلا اور اسے جہنم میں ڈالیں گے اور وہ برا ٹھکانا ہے۔‘‘ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا حکم ﴿ وَأَطِيعُوا اللَّـهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَاحْذَرُوا ۚ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ﴾(المآئدۃ 92:5) ’’اور تم اللہ کی اطاعت کرو، اور رسول کی اطاعت کرو، اور احتیاط کرو، پس اگر تم حق سے پھر جاؤ تو جان لو کہ ہمارے رسول پر تو صرف کھول کر پہنچا دینا ہے۔‘‘ بہت بڑی کامیابی ﴿يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَمَن يُطِعِ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا ﴾ ( الاحزاب 33: 71) ’’وہ تمھا رے عمل درست کردے گا اور تمھارے لیے تمھارے گناہ بخش دے گا، اور جو اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت کرے، تو یقینا اس نے بہت بڑی کامیابی حاصل کرلی۔‘‘
Flag Counter