Maktaba Wahhabi

243 - 516
وَاحِدَةً وَلَـٰكِن لِّيَبْلُوَكُمْ فِي مَا آتَاكُمْ ۖ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ﴾( المائدۃ 5: 48) وہ چاہتا ہے کہ تمھیں اس (کتاب) کے بارے میں آزمائے جو اس نے تمھیں دی ہے ، چنانچہ تم نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھو۔‘‘ انسان کی برائی اور بھلائی کے ذریعے سے بھی آزمائش ہوتی ہے ﴿ كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۗ وَنَبْلُوكُم بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً ۖ وَإِلَيْنَا تُرْجَعُونَ﴾( الانبیاء 21: 35) ’’ہرنفس موت کو چکھنے والا ہے۔ اورہم تمھیں پرکھنے کے لیے برائی اور بھلائی سے آزماتے ہیں، اورآخر کار تمھیں ہماری ہی طرف پلٹنا ہے۔‘‘ پہلے لوگوں کو بھی آزمایا گیا ﴿ أَحَسِبَ النَّاسُ أَن يُتْرَكُوا أَن يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ ﴿٢﴾ وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۖ فَلَيَعْلَمَنَّ اللَّـهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْكَاذِبِينَ﴾ ( العنکبوت 29: 3،2) ’’کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ صرف یہ کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ ہم ایمان لائے اور انھیں آزمایا نہیں جائے گا۔ اور البتہ تحقیق ہم نے ان لوگوں کو آزمایا ہے جو ان سے پہلے تھے، چنانچہ اللہ ان لوگوں کو ضرورظاہر کرے گا جنھوں نے سچ بولا اور وہ ضرور ظاہر کرے گا ان کو جو جھوٹے ہیں۔‘‘ مومنوں کی زبردست آزمائش ہوئی ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّـهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَاءَتْكُمْ جُنُودٌ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا وَجُنُودًا لَّمْ تَرَوْهَا ۚ وَكَانَ اللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًا ﴿٩﴾ إِذْ جَاءُوكُم مِّن فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ ’’اے ایمان والو! تم اپنے اوپر اللہ کا احسان یاد کرو، جب تمھیں (کفار کے) لشکروں نے آلیا تھا، پھر ہم نے ان پر آندھی اور (فرشتوں کے) ایسے لشکر بھیجے جنھیں تم نے دیکھا نہیں،اور تم جو عمل کرتے ہو، اللہ اسے خوب دیکھ رہاہے، جب دشمن تم پر تمھارے اوپر (کی طرف) سے اورتمھارے نیچے (کی طرف) سے
Flag Counter