Maktaba Wahhabi

220 - 516
جہنم میں ابلیس کے لشکروں کی باہمی جنگ ہو گی ﴿وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ ﴿٩٢﴾ مِن دُونِ اللَّـهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ ﴿٩٣﴾ فَكُبْكِبُوا فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُونَ ﴿٩٤﴾ وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ ﴿٩٥﴾ قَالُوا وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ ﴿٩٦﴾ تَاللَّـهِ إِن كُنَّا لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ ﴿٩٧﴾ إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ ﴿٩٨﴾ وَمَا أَضَلَّنَا إِلَّا الْمُجْرِمُونَ ﴿٩٩﴾ فَمَا لَنَا مِن شَافِعِينَ ﴿١٠٠﴾ وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ﴾( الشعراء 26: 92۔101) ’’اور ان سے کہا جائے گا: کہاں ہیں وہ جنھیں تم پوجتے تھے، اللہ کے سوا؟ کیا وہ تمھاری مدد کرسکتے ہیں یاوہ بدلہ لے سکتے ہیں؟پھر وہ اور (سب) گمراہ اس جہنم میں اوندھے منہ ڈالے جائیں گے،اور ابلیس کے سارے لشکر بھی۔ وہ کہیں گے جبکہ وہ وہاں جھگڑ رہے ہوں گے، اللہ کی قسم! یقینا ہم ہی کھلی گمراہی میں تھے،جبکہ ہم تمھیں رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے، اور ہمیں تو (انھی بڑے) مجرموں ہی نے بہکایا تھا، تو (اب) ہمارے لیے کوئی سفارشی نہیں ہے، اورنہ کوئی مخلص دوست۔‘‘ سب اختیارات کا مالک اللہ ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں ﴿أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ ۗ أَإِلَـٰهٌ مَّعَ اللَّـهِ ۚ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ ﴿٦٢﴾ أَمَّن يَهْدِيكُمْ فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَن يُرْسِلُ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ ۗ أَإِلَـٰهٌ مَّعَ اللَّـهِ ۚ تَعَالَى اللَّـهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ ﴿٦٣﴾أَمَّن يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَمَن يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۗ أَإِلَـٰهٌ مَّعَ اللَّـهِ ۚ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ﴿٦٤﴾ ’’(کیایہ بت بہتر ہیں) یا وہ (اللہ) جومجبورولاچار کی دعا قبول کرتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور وہ اس کی تکلیف دور کردیتا ہے اور وہ تمھیں زمین میں جانشین بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور) معبود ہے؟ تم کم ہی نصیحت حاصل کرتے ہو۔ (کیایہ بت بہتر ہیں) یا وہ (اللہ) جو تمھیں خشکی اور تری کے اندھیروں میں راہ دکھاتا ہے اور جو اپنی رحمت (بارش) سے پہلے بشارت والی ہوائیں بھیجتاہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور) معبود ہے؟ اللہ ان سے بلندوبالا ہے جنھیں وہ شریک ٹھہراتے ہیں۔ (کیایہ بت بہتر ہیں)
Flag Counter