Maktaba Wahhabi

228 - 516
5 احکامِ الٰہی جنات و انسان جب دنیا میں بھیجے گئے تو اُن تک اللہ تعالیٰ نے اپنے احکام اپنے پیغمبروں کے ذریعے پہنچا دیے تاکہ وہ سیدھی راہ پر چلیں اور دونوں جہانوں میں کامیاب قرار پائیں۔ زیر نظر احکامِ الٰہی رُشد و ہدایت کے لیے اپنی مثال آپ ہیں۔ حلال طیّب اشیاء کھانے اور شیطان کی پیروی سے بچنے کا حکم ﴿ يَا أَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَالًا طَيِّبًا وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ﴾(البقرۃ 168:2) ’’اے لوگو!تم ان چیزوں میں سے کھاؤ جو زمین میں حلال اور پاکیزہ ہیں اور مت پیروی کرو شیطان کے قدموں کی، بے شک وہ تمھارا کھلا دشمن ہے۔‘‘ جس چیز پر غیراللہ کا نام پکارا جائے وہ حرام ہے ﴿ إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللَّـهِ ۖ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ﴾(البقرۃ 172:2) ’’اللہ نے تو تم پر مردار، خون، خنزیر کا گوشت اور وہ چیز ہی حرام کی ہے جس پر اللہ کے سوا کسی کا نام پکارا جائے، پھر جو شخص مجبور ہو جائے جبکہ وہ سرکشی کرنے والا اور حد سے گزرنے والا نہ ہو تو اس پر کوئی گناہ نہیں، بے شک اللہ بہت بخشنے والا، بڑا رحم کرنے والا ہے۔‘‘
Flag Counter