Maktaba Wahhabi

166 - 516
غیب کی خبر صرف اللہ کو ہے ﴿وَيَقُولُونَ لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّبِّهِ ۖ فَقُلْ إِنَّمَا الْغَيْبُ لِلَّـهِ فَانتَظِرُوا إِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُنتَظِرِينَ ﴾ ( یونس 10: 20) ’’اور وہ کہتے ہیں: اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں نازل کی گئی؟ توآپ کہہ دیجیے: یقینا غیب تو اللہ ہی کے لیے ہے، پھر تم انتظار کرو، بے شک میں(بھی) تمھارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔‘‘ زمین و آسمان کا غیب اللہ ہی کے لیے ہے۔ ﴿ وَلِلَّـهِ غَيْبُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَإِلَيْهِ يُرْجَعُ الْأَمْرُ كُلُّهُ ﴾(ہود 123:11) ’’اور اللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کا غیب، اور سب کام اسی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔‘‘ اللہ ہی غیب دان ہے ﴿وَلِلَّـهِ غَيْبُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَمَا أَمْرُ السَّاعَةِ إِلَّا كَلَمْحِ الْبَصَرِ أَوْ هُوَ أَقْرَبُ ﴾ ( النحل 16: 77) ’’اور اللہ ہی کے پاس آسمانوں اور زمین کا غیب ہے اور قیامت کا معاملہ تو بس آنکھ جھپکنے کی طرح ہے بلکہ اس سے بھی قریب تر۔‘‘ اللہ کے سوا کوئی غیب نہیں جانتا ﴿ قُل لَّا يَعْلَمُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّـهُ ۚ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ﴾ ( النمل 27: 65) ’’کہہ دیجیے: آسمانوں اور زمین میں اللہ کے سوا کوئی بھی غیب (کی بات) نہیں جانتا اور وہ (خود ساختہ معبود) تو یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ (قبروں سے) کب اٹھائے جائیں گے۔‘‘
Flag Counter