لوحِ محفوظ میں ہر چھوٹی اور بڑی چیزدرج ہے
﴿ ا يَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَلَا أَصْغَرُ مِن ذَٰلِكَ وَلَا أَكْبَرُ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ﴾ ( سبا 34 : 3)
’’نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں ذرہ برابر کوئی چیز بھی اس سے چھپی نہیں رہ سکتی، اور اس (ذرے) سے کوئی چھوٹی اور بڑی چیزایسی نہیں جو واضح کتاب(لوح محفوظ) میں (درج) نہ ہو۔‘‘
لوحِ محفوظ میں ہرفرد کی عمر لکھی ہوئی ہے
﴿وَاللَّـهُ خَلَقَكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ ثُمَّ جَعَلَكُمْ أَزْوَاجًا ۚ وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنثَىٰ وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِ ۚ وَمَا يُعَمَّرُ مِن مُّعَمَّرٍ وَلَا يُنقَصُ مِنْ عُمُرِهِ إِلَّا فِي كِتَابٍ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّـهِ يَسِيرٌ ﴾ ( فاطر 35: 11)
’’اور اللہ ہی نے تمھیں مٹی سے پیدا کیا، پھر نطفے سے، پھر اس نے تمھیں جوڑے جوڑے بنایا اور جو بھی مادہ حاملہ ہوتی اور بچہ جنتی ہے اسے اس کا علم ہوتا ہے اور بڑی عمر والے کو عمر دی جاتی ہے یا اس کی عمر کم کی جاتی ہے (وہ) ایک کتاب (لوح محفوظ) میں (درج) ہے، بلاشبہ یہ (بات) اللہ پر نہایت آسان ہے۔‘‘
لیلۃ مبارکۃ (لیلۃ القدر) میں ہر کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے
﴿حم ﴿١﴾ وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ ﴿٢﴾ إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ ۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ ﴿٣﴾ فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ ﴾ ( الدخان 44: 1۔4)
’’ حم قسم ہے واضح کتاب کی! بلاشبہ ہم نے اسے ایک بابرکت رات میں نازل کیا،بے شک ہم ڈرانے والے ہیں۔ اسی(رات) میں ہرمحکمہ معاملے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔‘‘
زمین جو کچھ گھٹاتی ہے وہ بھی لوحِ محفوظ میں درج ہے
﴿قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنقُصُ الْأَرْضُ
’’یقینا ہمیں علم ہے جو کچھ زمین ان میں سے کم کرتی
|