2
نماز
نماز فرض عبادات میں کلیدی حیثیت کی حامل ہے اور اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔ دراصل کفر اور اسلام کے درمیان فرق کرنے والی چیز نماز ہی ہے۔ اسی لیے صراحت سے فرمایا گیا ہے کہ جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کی، تحقیق اس نے کفر کیا۔ نماز دین کا ستون ہے اور مومن کی معراج ہے۔ یہ بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے۔ قیامت کے دن حساب کتاب کے وقت پہلا سوال نماز ہی کے بارے میں کیا جائے گا۔ حدیث شریف میں ہے: ’صَلُّوا کَمَارَأَیْتُمُونِي أُصَلِّي‘ ’’اُسی طرح نماز پڑھو جس طرح تم نے مجھے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔‘‘(صحیح البخاري، حدیث: 631) حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ایمان اور کفر کے درمیان فرق نماز کا چھوڑ دینا ہے۔‘‘ (صحیح مسلم، حدیث: 82)
رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کا حکم
﴿ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ ﴾ (البقرۃ 45:2)
’’اور نماز قائم کرو اور زکاۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔‘‘
صبر اور نماز سے اللہ کی مددحاصل ہوتی ہے
﴿ وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ﴾ ( البقرۃ 2: 45)
’’اور تم صبر اور نماز کے ذریعے سے اللہ کی مدد طلب کرو۔‘‘
|