Maktaba Wahhabi

94 - 516
وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ﴾(الحجر 87:15) آیات اور قرآن عظیم دیا ہے۔‘‘ قرآن عقائد و احکامِ شرعیہ میں اختلاف کی حقیقت واضح کرتا ہے ﴿ وَمَا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ ۙ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ﴾( النحل 16: 64) ’’اور ہم نے آپ پر کتاب صرف اس لیے نازل کی ہے تاکہ آپ ان پر وہ چیز واضح کردیں جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں، اور وہ ایمان لانے والوں کے لیے ہدایت اوررحمت ہے۔‘‘ قرآن کریم ہدایت، رحمت اور بشارت کی کتاب ہے ﴿وَيَوْمَ نَبْعَثُ فِي كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا عَلَيْهِم مِّنْ أَنفُسِهِمْ ۖ وَجِئْنَا بِكَ شَهِيدًا عَلَىٰ هَـٰؤُلَاءِ ۚ وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِّكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً وَبُشْرَىٰ لِلْمُسْلِمِينَ ﴾( النحل 16: 89) ’’اور (اے نبی! یاد کرو) جس دن ہم ہر امت میں ان پر انھی میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے، اور آپ کو ان لوگوں پرگواہ لائیں گے۔ اور ہم نے آپ پر ہر چیز کو کھول کر بیان کرنے والی یہ کتاب نازل کی ہے جو مسلمانوں کے لیے ہدایت، رحمت اور خوشخبری ہے۔‘‘ قرآن پڑھتے وقت شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگیے ﴿فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّـهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ﴾(النحل 98:16) ’’پھر جب آپ قرآن پڑھنے لگیں توشیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگیں۔‘‘ قرآن مومنوں کے لیے شفا و رحمت اور ظالموں کے لیے خسارہ ہے ﴿وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ ۙ وَلَا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ ’’اور ہم قرآن میں سے جو نازل کرتے ہیں وہ مومنوں کے لیے شفا اور رحمت ہے، اور وہ ظالموں کو خسارے
Flag Counter