اللہ ہی نے آسمان، خوش نُما ستارے، زمین اور پہاڑ بنائے اور بارش برسائی
﴿ وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ ﴿١٦﴾ وَحَفِظْنَاهَا مِن كُلِّ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ ﴿١٧﴾ إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُّبِينٌ ﴿١٨﴾ وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ شَيْءٍ مَّوْزُونٍ ﴿١٩﴾ وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَن لَّسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ ﴿٢٠﴾ وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا عِندَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ ﴿٢١﴾ وَأَرْسَلْنَا الرِّيَاحَ لَوَاقِحَ فَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَسْقَيْنَاكُمُوهُ وَمَا أَنتُمْ لَهُ بِخَازِنِينَ ﴿٢٢﴾ وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَنَحْنُ الْوَارِثُونَ﴾( الحجر 15: 16۔23)
’’اور یقینا ہم نے آسمان میں ستارے بنائے اوراسے ناظرین کے لیے زینت دی۔ اور ہم نے انھیں ہر شیطان مردود سے محفوظ رکھا۔ مگر جو چوری چھپے سنے تو چمکتا شہاب (دہکتا شعلہ) اس کا پیچھا کرتا ہے۔ اور ہم نے زمین پھیلا دی اور اس میں پہاڑ ڈال (گاڑ) دیے اور اس میں ہر چیز مناسب مقدار میں اگائی۔ اور ہم نے تمھارے لیے زمین میں معاش کے اسباب بنا دیے اور ان کے لیے بھی جن کے رازق تم نہیں ہو۔ اور ہر چیز کے خزانے ہمارے پاس ہی ہیں اور ہم ہر چیز معلوم مقدار ہی میں اتارتے ہیں۔ اور ہم نے بوجھل (بارآور) ہوائیں بھیجیں، پھر آسمان سے پانی نازل کیا، پھر وہ تمھیں پلایا اور اس (پانی) کا ذخیرہ کرنے والے تم نہیں ہو۔ اور بلاشبہ ہم ہی زندگی اور موت دیتے ہیں، اور بے شک ہم ہی (سب کے) وارث ہیں۔‘‘
اللہ ہی نے سمندر کو مسخر کیا
﴿ وَهُوَ الَّذِي سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَأْكُلُوا مِنْهُ لَحْمًا طَرِيًّا وَتَسْتَخْرِجُوا مِنْهُ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا وَتَرَى الْفُلْكَ مَوَاخِرَ فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ﴿١٤﴾وَأَلْقَىٰ
’’اور وہی ہے جس نے سمندر مسخر کیا تاکہ تم اس میں سے تروتازہ (مچھلی کا)گوشت کھاؤ اور اس میں سے زیور (موتی) نکالو جو تم پہنتے ہو۔ اور تو کشتیاں دیکھتا ہے کہ پانی کو چیرتی چلی جاتی ہیں اور تاکہ تم اس (اللہ) کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکر کرو۔ اور اس نے
|