Maktaba Wahhabi

500 - 516
لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُونَ﴾ ( النحل 16: 78۔81) لیے پہاڑوں میں چھپنے کے مقام (غار) بنائے اور تمھارے لیے کُرتے بنائے جو تمھیں گرمی سے بچاتے ہیں اورکُرتے (زرہ بکتر) جو تمھاری لڑائی میں تمھیں بچاتے ہیں۔ اسی طرح وہ تم پر اپنی نعمتیں تمام کرتا ہے، تاکہ تم مطیع ہو جاؤ۔‘‘ زمین، راستے، بارش اور نباتات ﴿الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ مَهْدًا وَسَلَكَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا وَأَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّن نَّبَاتٍ شَتَّىٰ﴾( طہ 20: 53) ’’وہ ذات جس نے تمھارے لیے زمین کو بچھونا بنایا اور تمھارے چلنے کے لیے اس میں راستے بنائے اور آسمان سے پانی نازل کیا، پھرہم نے اس کے ذریعے سے کئی اقسام کی مختلف نباتات نکالیں۔‘‘ مویشی ﴿ كُلُوا وَارْعَوْا أَنْعَامَكُمْ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّأُولِي النُّهَىٰ ﴿٥٤﴾ مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَىٰ﴾( طہ 20: 55،54) ’’تم کھاؤ اور اپنے مویشیوں کو چراؤ، بے شک اس میں عقل مندوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں۔ ہم نے تمھیں اسی (زمین) سے پیدا کیا اور اسی میں تمھیں لوٹائیں گے اور اسی میں سے تمھیں ایک بار پھر نکالیں گے۔‘‘ زرہ جنگ میں بچاؤ کا ذریعہ ﴿ وَعَلَّمْنَاهُ صَنْعَةَ لَبُوسٍ لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُم مِّن بَأْسِكُمْ ۖ فَهَلْ أَنتُمْ شَاكِرُونَ﴾ ( الانبیاء 21: 80) ’’اور ہم نے اسے تمھارے لیے زرہ بنانا سکھایا تھا، تاکہ تمھاری لڑائی (کی تکلیف) سے تمھیں بچائے، پھر کیاتم شکرکرنے والے ہو؟‘‘
Flag Counter