Maktaba Wahhabi

269 - 516
12 ذبائح کا حکم مسلمانوں اور اہل کتاب کے وہ جانور جنھیں اسلامی شریعت نے حلال قرار دیا ہے، ان کے ذبائح بھی اُسی وقت جائز ہیں جب انھیں ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لیا جائے، مزید یہ کہ وہ غیر اللہ کے نام پر نامزد نہ کیے گئے ہوں۔ یعنی صرف اللہ ہی کے تقرب و نیاز کے لیے ذبح کیے جائیں۔ اگر کسی حلال جانور کو ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لیا جائے مگر مقصد غیر اللہ کا تقرب و نیاز ہو تو یہ نہ صرف حرام بلکہ فسق اور شرک ہے۔ جس پر اللہ کا نام نہ پڑھا گیاہو اس جانور کا گوشت حرام ہے ﴿ فَكُلُوا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللَّـهِ عَلَيْهِ إِن كُنتُم بِآيَاتِهِ مُؤْمِنِينَ ﴿١١٨﴾ وَمَا لَكُمْ أَلَّا تَأْكُلُوا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللَّـهِ عَلَيْهِ وَقَدْ فَصَّلَ لَكُم مَّا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ إِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ إِلَيْهِ ۗ وَإِنَّ كَثِيرًا لَّيُضِلُّونَ بِأَهْوَائِهِم بِغَيْرِ عِلْمٍ ۗ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِالْمُعْتَدِينَ ﴿١١٩﴾ وَذَرُوا ظَاهِرَ الْإِثْمِ وَبَاطِنَهُ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَكْسِبُونَ الْإِثْمَ سَيُجْزَوْنَ بِمَا كَانُوا يَقْتَرِفُونَ ﴿١٢٠﴾ وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا ’’چنانچہ تم اس (جانور)کا گوشت کھاؤ جس پر اللہ کا نام پڑھا گیا ہو، اگر تم اس کی آیات پر ایمان لانے والے ہو۔ اور تمھیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اس (حلال جانور) کا گوشت نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام پڑھا گیا ہو؟ حالانکہ اللہ نے ان (سب جانوروں) کے بارے میں تفصیل سے بتادیا ہے جو اس نے تم پر حرام کیے ہیں، مگر جسے تم کھانے پر مجبور ہوجاؤ (تو وہ بھی حلال ہیں) اور بے شک اکثر لوگ اپنی خواہشات سے، بغیر علم کے دوسروں کو بہکاتے ہیں۔ بے شک آپ کا رب حد سے گزرنے والوں کو خوب جانتا ہے۔ اور تم
Flag Counter