3
(ا)پیدائشِ آدم علیہ السلام
پیدائشِ جنات و تخلیقِ کائنات کے بعد اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے دنیا کے سب سے پہلے انسان حضرت آدم علیہ السلام کو کھنکھناتی ہوئی سڑے ہوئے گارے کی مٹی سے پیداکیا جو ٹھیکری کی طرح تھی۔ مُستند کتب کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ اُن کی زوجہ محترمہ حضرت حوا علیہا السلام ، حضرت آدم علیہ السلام کی بائیں پسلی سے پیدا ہوئیں۔ دونوں جنت میں رہتے تھے۔ وہ ابلیس کے بہکاوے میں آگئے اور ممنوعہ شجر کے پاس جانے کی پاداش میں جنت سے نکال کر زمین پر بھیج دیے گئے زمین پر دونوں سے نسلِ انسانی کے سلسلے کا آغاز ہوا۔
فرشتوں کا آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنا، شیطان کا انکار اور آدم علیہ السلام سے دھوکہ دہی
﴿وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَىٰ وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَ ﴿٣٤﴾ وَقُلْنَا يَا آدَمُ اسْكُنْ أَنتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ وَكُلَا مِنْهَا رَغَدًا حَيْثُ شِئْتُمَا وَلَا تَقْرَبَا هَـٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الظَّالِمِينَ ﴿٣٥﴾ فَأَزَلَّهُمَا الشَّيْطَانُ عَنْهَا فَأَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيهِ ۖ وَقُلْنَا اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ
’’اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا :تم آدم کو سجدہ کرو تو سوائے ابلیس کے سب نے سجدہ کیا، اس نے انکار کیا اور تکبر کیااور وہ کافروں میں سے ہو گیا۔ اور ہم نے کہا :اے آدم !تو اور تیری بیوی جنت میں رہو اور اس میں سے سیر ہو کر کھاؤ جہاں سے چاہو (لیکن) اس درخت کے قریب مت جانا ورنہ تم دونوں ظالموں میں سے ہو جاؤ گے۔ پھر شیطان نے ان کو اس سے پھسلا دیا اور انھیں اس سے نکلوا دیا جس میں وہ تھے اور
|