Maktaba Wahhabi

116 - 516
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی حُجت ﴿وَكَيْفَ أَخَافُ مَا أَشْرَكْتُمْ وَلَا تَخَافُونَ أَنَّكُمْ أَشْرَكْتُم بِاللَّـهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَانًا ۚ فَأَيُّ الْفَرِيقَيْنِ أَحَقُّ بِالْأَمْنِ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿٨١﴾الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُم بِظُلْمٍ أُولَـٰئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُم مُّهْتَدُونَ ﴿٨٢﴾ وَتِلْكَ حُجَّتُنَا آتَيْنَاهَا إِبْرَاهِيمَ عَلَىٰ قَوْمِهِ ۚ نَرْفَعُ دَرَجَاتٍ مَّن نَّشَاءُ ﴾ ( الانعام 6: 81۔83) ’’اور میں ان سے کیوں ڈروں جنھیں تم شریک ٹھہراتے ہو،جبکہ تم اس بات سے نہیں ڈرتے کہ تم ان کو اللہ کے شریک ٹھہراتے ہوجن کی اس نے تم پر کوئی دلیل نازل نہیں کی؟ پس دونوں فریقوں میں سے کون امن کا زیادہ حق دار ہے؟ (بتاؤ) اگر تم جانتے ہو،جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے اپنے ایمان کو ظلم (شرک) کے ساتھ خلط ملط نہیں کیا، وہی لوگ ہیں جن کے لیے امن ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں، اور یہ ہے ہماری دلیل جو ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم کے مقابلے میں دی تھی۔ ہم جسے چاہیں اس کے درجے بلند کرتے ہیں۔‘‘ تمام رسول علیہم السلام مرد تھے اور انسانوں کی بستیوں میں رہتے تھے ﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ إِلَّا رِجَالًا نُّوحِي إِلَيْهِم مِّنْ أَهْلِ الْقُرَىٰ ﴾ ( یوسف 12: 109) ’’اور آپ سے پہلے ہم نے مرد ہی(رسول بناکر) بھیجے، ان کی طرف ہم وحی کرتے تھے (اور) وہ بستیوں کے رہنے والوں میں سے تھے؟‘‘ ہر قوم کے لیے ایک ہادی ہوتا ہے ﴿وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ ﴾(الرعد 7:13) ’’اور ہر قوم کے لیے ایک ہادی ہوتا ہے۔‘‘ سب رسول بیوی بچوں والے اور اللہ کے حکم کے بغیر معجزہ دکھانے سے عاجز تھے ﴿ وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّن قَبْلِكَ ’’اور بے شک ہم نے آپ سے پہلے کئی رسول بھیجے،
Flag Counter