Maktaba Wahhabi

79 - 516
دیا جاتا ہے۔‘‘ فرشتے اللہ کے حکم کے بغیر نہیں اتر سکتے ﴿وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَ ۖ لَهُ مَا بَيْنَ أَيْدِينَا وَمَا خَلْفَنَا وَمَا بَيْنَ ذَٰلِكَ ۚ وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا ﴾( مریم 19 : 64) ’’اور ہم (فرشتے) آپ کے رب ہی کے حکم سے نازل ہوتے ہیں، اسی کے لیے ہے جو کچھ ہمارے آگے ہے اورجو کچھ ہمارے پیچھے ہے، اورجو کچھ اس کے درمیان ہے ، اورآپ کا رب کبھی بھولنے والا نہیں۔‘‘ فرشتے دن رات اللہ کی عبادت کرتے ہیں، تھکتے ہیں نہ تھمتے ہیں ﴿ وَلَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَمَنْ عِندَهُ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ وَلَا يَسْتَحْسِرُونَ ﴿١٩﴾ يُسَبِّحُونَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفْتُرُونَ ﴾(الانبیاء 21: 20،19) ’’اور اسی کے لیے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور جو (فرشتے) اس کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت کرنے سے تکبر نہیں کرتے اور نہ وہ تھکتے (اکتاتے) ہیں۔ وہ رات دن اس کی تسبیح کرتے ہیں، سست نہیں پڑتے۔‘‘ حضرت جبریل قرآن لے کر اترے ﴿نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ ﴾ ( الشعراء 26: 193) ’’روح الامین (جبریل) اسے (قرآن کو) لے کر نازل ہوئے۔‘‘ ملکُ المَوت لوگوں کی جان نکالنے پر مقرر ہے ﴿ قُلْ يَتَوَفَّاكُم مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ﴾ (السجدۃ 11:32) ’’کہہ دیجیے: تمھیں موت کا فرشتہ فوت کرتا ہے، جو تم پر مقرر کیا گیا ہے۔‘‘
Flag Counter