Maktaba Wahhabi

102 - 516
قِيلَ لِلرُّسُلِ مِن قَبْلِكَ ۚ إِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغْفِرَةٍ وَذُو عِقَابٍ أَلِيمٍ ﴿٤٣﴾ وَلَوْ جَعَلْنَاهُ قُرْآنًا أَعْجَمِيًّا لَّقَالُوا لَوْلَا فُصِّلَتْ آيَاتُهُ ۖ أَأَعْجَمِيٌّ وَعَرَبِيٌّ ۗ قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ آمَنُوا هُدًى وَشِفَاءٌ ﴾( حم السجدۃ 41: 41۔44) تعریف کیے ہوئے کی طرف سے نازل کی گئی ہے،آپ سے بھی وہی کچھ کہا جارہا ہے جو آپ سے پہلے رسولوں سے کہا گیا، بے شک آپ کا رب معاف کردینے والا بھی ہے اور دردناک عذاب دینے والا بھی،اگر ہم اسے عجمی (زبان کا) قرآن بنا کر بھیجتے تو وہ ضرور کہتے: اس کی آیتیں (عربی میں) کھول کر بیان کیوں نہیں کی گئیں؟ کیا(کتاب) عجمی ہے اور (رسول) عربی؟ کہہ دیجیے: وہ ان کے لیے، جو ایمان لائے، ہدایت اور شفا ہے۔‘‘ قرآن لوحِ محفوظ میں ہے اور نہایت عالی رتبہ ہے ﴿حم ﴿١﴾ وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ ﴿٢﴾ إِنَّا جَعَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ ﴿٣﴾ وَإِنَّهُ فِي أُمِّ الْكِتَابِ لَدَيْنَا لَعَلِيٌّ حَكِيمٌ ﴾ (الزخرف 43: 1۔4) ’’ حم قسم ہے (اس) واضح کتاب کی۔ بے شک ہم نے اسے عربی (زبان کا) قرآن بنایا ہے تاکہ تم سمجھو۔ اور بلاشبہ وہ ہمارے پاس اصل کتاب (لوح محفوظ) میں،بہت بلند مرتبہ، نہایت حکمت والا ہے۔‘‘ قرآن اُس بابرکت رات میں نازل ہواجس میں ہر معاملے کا فیصلہ کیا جاتا ہے ﴿حم ﴿١﴾ وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ ﴿٢﴾ إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ ۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ ﴿٣﴾ فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ ﴾( الدخان 44: 1۔4) ’’ حم قسم ہے واضح کتاب کی، بلاشبہ ہم نے اسے ایک بابرکت رات میں نازل کیا،بے شک ہم ڈرانے والے ہیں۔ اسی(رات) میں ہر محکم معاملے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔‘‘ جنوں کاقرآن سننے کا واقعہ ﴿وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ ’’اور(یاد کیجیے) جب ہم نے جنوں کی ایک جماعت
Flag Counter