Maktaba Wahhabi

130 - 516
آيَاتِنَا﴾ ( بنی اسرائیل 17: 1) کچھ نشانیاں دکھائیں۔‘‘ کفار کی طرف جھکاؤ کی صورت میں انتباہ ﴿وَإِن كَادُوا لَيَفْتِنُونَكَ عَنِ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ لِتَفْتَرِيَ عَلَيْنَا غَيْرَهُ ۖ وَإِذًا لَّاتَّخَذُوكَ خَلِيلًا ﴿٧٣﴾ وَلَوْلَا أَن ثَبَّتْنَاكَ لَقَدْ كِدتَّ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلًا ﴿٧٤﴾ إِذًا لَّأَذَقْنَاكَ ضِعْفَ الْحَيَاةِ وَضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ عَلَيْنَا نَصِيرًا ﴾ ( بنی اسرائیل 17: 73۔75) ’’اور بلاشبہ قریب تھا کہ ہم نے آپ کی طرف جو وحی کی ہے کافر آپ کو اس سے پھسلا دیتے، تاکہ آ پ ہم پر اس کے علاوہ کچھ اور گھڑ لیں، اورتب وہ ضرور آپ کواپنا دلی دوست بنالیتے۔ اور اگر ہم آپ کو ثابت قدم نہ رکھتے تو بلاشبہ قریب تھا کہ آپ ان کی طرف تھوڑا ساجھک جاتے۔ (اگر ایسا ہوتا) تو ہم آپ کو زندگی میں بھی اورموت کے بعد بھی دوگنا (عذاب) چکھاتے، پھر آپ اپنے لیے ہمارے خلاف کوئی مددگار نہ پاتے۔‘‘ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تہجد اور مقام محمود کا حکم ﴿وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَّكَ عَسَىٰ أَن يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا ﴾( بنی اسرائیل 17: 79) ’’اور رات کے کچھ حصے میں بھی آپ اس (قرآن) کے ساتھ تہجد پڑھیں، (یہ) آپ کے لیے زائد ہے، امید ہے کہ آپ کا رب آپ کو مقام محمود پر کھڑا کرے گا۔‘‘ حق آگیااور باطل نابود ہوگیا ﴿ وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۚ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا﴾ (بنیٓ إسرآء یل 81:17) ’’اور کہیے: حق آگیا اور باطل مٹ گیا، بے شک باطل تو مٹنے ہی والا ہے ۔‘‘ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بشر تھے ﴿ قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوحَىٰ ’’(اے نبی!)کہہ دیجیے: میں تو بس تمھاری ہی طرح
Flag Counter