13
حلال و حرام اشیاء
قرآن اور صحیح احادیث کی رو سے جو چیزیں اللہ نے حلال کی ہیں، اہلِ ایمان کو صرف وہی اشیاء کھانی چاہییں اور اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور جو چیزیں حرام کی ہیں، مثلاً: شراب، بہتا لہو، خنزیر، مرا ہوا جانور، غیر اللہ کے نام پر ذبح کیا گیا جانور وغیرہ، ان سے بچنا چاہیے۔ سود، رشوت اور ایک دوسرے کا مال ناحق طریقے سے کھانے کی تمام صورتیں حرام ہیں، مثلاً: رشوت، جوا،قمار، سٹہ، لاٹری، انعامی بانڈ، بینکوں سے حاصل شدہ سود پر مبنی منافع اور انشورنس پالیسیاں وغیرہ۔
وہ جانور جو جاہل مسلمان فوت شدہ بزرگوں کی عقیدت و محبت میں ان کی خوشنودی و تقرب حاصل کرنے کے لیے یا ان سے ڈر اور امید رکھتے ہوئے قبروں اور آستانوں پر ذبح کرتے ہیں یا مجاورین کو بزرگوں کی نیاز کے نام پر دے آتے ہیں، جیسے بہت سے بزرگوں کی قبروں پر بورڈ لگے ہوتے ہیں، مثلاً: ’’داتا صاحب کی نیاز کے لیے بکرے یہاں جمع کرائے جائیں۔‘‘ ان جانوروں کو ذبح کرتے وقت چاہے اللہ ہی کا نام لے کر ذبح کیا جائے، پھر بھی یہ حرام ہی ہوں گے۔ اسی طرح جانوروں کے علاوہ جو اشیاء بھی غیراللہ کے نام کی نذر و نیاز اور چڑھاوے کی ہوں گی، وہ سب حرام ہوں گی، جیسے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے نام کی نیاز کے طور پر خشک میوا جات یا نان حلیم وغیرہ بانٹے جاتے ہیں اور ’’کونڈوں‘‘ کی رسم میں حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ کے نام کی نیاز کے کھانے کھلائے جاتے ہیں، یہ سب حرام ہیں۔ اسی طرح قبروں پر بزرگوں کے نام کی دیگیں
|