Maktaba Wahhabi

464 - 516
فَاسْتَعِذْ بِاللَّـهِ ۖ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ﴾ ( حم السجدۃ 41: 36) ابھارے، تو اللہ کی پناہ مانگیے، یقینا وہ خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔‘‘ اللہ کی یاد سے غافل شخص پر شیطان مسلط ہو جاتا ہے ﴿ وَمَن يَعْشُ عَن ذِكْرِ الرَّحْمَـٰنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ ﴿٣٦﴾ وَإِنَّهُمْ لَيَصُدُّونَهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُم مُّهْتَدُونَ ﴿٣٧﴾ حَتَّىٰ إِذَا جَاءَنَا قَالَ يَا لَيْتَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَيْنِ فَبِئْسَ الْقَرِينُ﴾ ( الزخرف 43: 36۔38) ’’اور جو رحمن کے ذکر سے اندھا (غافل) ہوجائے،تو ہم اس کے لیے ایک شیطان کو مقرر کردیتے ہیں، پھر وہ اس کا ساتھی بن جاتا ہے۔ اور بلاشبہ وہ (شیاطین) انھیں (سیدھے) راستے سے روکتے ہیں، جبکہ وہ خیال کرتے ہیں کہ بے شک وہ ہدایت پر ہیں۔ یہاں تک کہ جب وہ (گمراہ شخص) ہمارے پاس آئے گا تو (شیطان سے) کہے گا: کاش! میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کی دوری ہوتی، تو تو بڑا برا ساتھی ہے۔‘‘ وسوسہ ڈالنے والے انسانی اور جناتی شیطانوں سے اللہ کی پناہ ﴿ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ﴿١﴾ مَلِكِ النَّاسِ ﴿٢﴾ إِلَـٰهِ النَّاسِ ﴿٣﴾ مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ﴿٤﴾ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ﴿٥﴾ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ﴾ ( الناس 114: 1۔6) ’’(اے نبی!) کہہ دیجیے:میں انسانوں کے رب کی پناہ میں آتا ہوں۔ انسانوں کے بادشاہ کی۔ انسانوں کے معبود کی۔ وسوسہ ڈالنے والے، (اللہ کے ذکر کو سن کر) پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے۔ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔ خواہ وہ جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔‘‘
Flag Counter