10
توکل
جب اللہ عزوجل ہی کے پاس ہر چیز کا اختیار ہے تو پھر صاف ظاہر ہے کہ توکل بھی صر ف اسی کی ذات پر کیا جائے گا۔ ہمیں قرآن مجید میں صاف الفاظ میں اللہ پر توکل کرنے کا درس ملتا ہے۔
’’ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے‘‘
﴿ الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَانًا وَقَالُوا حَسْبُنَا اللَّـهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ﴾ ( العمران 3: 173)
’’انھی سے لوگوں نے کہا تھا کہ تمھارے خلاف ایک بڑی فوج جمع ہوئی ہے، پس تم ان سے ڈرو، تب اس بات نے ان کے ایمان میں اضافہ کردیا اور انھوں نے کہا: ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے۔‘‘
ایمان والوں کو اللہ ہی پر بھروسا کرنا چاہیے
﴿وَعَلَى اللَّـهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ ﴾(المآئدۃ 11:5)
’’اور ایمان والوں کو چاہیے کہ اللہ ہی پر بھروسا کریں۔‘‘
رسولوں کا اللہ ہی پر توکل ہوتا ہے
﴿قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ إِن نَّحْنُ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ وَلَـٰكِنَّ اللَّـهَ يَمُنُّ عَلَىٰ
’’ان کے رسولوں نے ان سے کہا: واقعی ہم تمھارے جیسے بشرہی ہیں اور لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جسے
|