Maktaba Wahhabi

154 - 516
دیے تھے تم نے کہاں خرچ کیے؟ غور کریں تو معلوم ہو گا کہ اس قسم کا Audit نہ صرف انفرادی و گھریلو سطح پر بلکہ دفتری، علاقائی، شہری اورملکی سطح پر بھی نظر آتا ہے۔ انسان کے بنائے ہوئے نظام بھی کسی نہ کسی حساب کتاب کی بنیاد پر چل رہے ہیں تو کیا خالق کائنات اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا یہ نظام بے مقصد ہی پیدا کیا گیا ہے؟ کیا ایک دن اس کا Audit نہیں ہو گا؟ یقینا ہو گا جس دن یہ پوچھا جائے گا کہ ہم نے تمھیں فلاں فلاں اَن گنت خوبیاں، نعمتیں اور مال اسباب دنیا میں عطا کر رکھے تھے بتاؤ تم نے کیا کیا؟ کیا تم دین حق پر چلتے رہے یا محض باطل ہی کی پیروی کرتے رہے؟ بس یہی بات آخرت پر ایمان کی بنیاد ہے۔ سب کے اعمال نامے سامنے آ جائیں گے ﴿ وَيَوْمَ نُسَيِّرُ الْجِبَالَ وَتَرَى الْأَرْضَ بَارِزَةً وَحَشَرْنَاهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ أَحَدًا ﴿٤٧﴾ وَعُرِضُوا عَلَىٰ رَبِّكَ صَفًّا لَّقَدْ جِئْتُمُونَا كَمَا خَلَقْنَاكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ ۚ بَلْ زَعَمْتُمْ أَلَّن نَّجْعَلَ لَكُم مَّوْعِدًا ﴿٤٨﴾ وَوُضِعَ الْكِتَابُ فَتَرَى الْمُجْرِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّا فِيهِ وَيَقُولُونَ يَا وَيْلَتَنَا مَالِ هَـٰذَا الْكِتَابِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً إِلَّا أَحْصَاهَا ۚ وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا ۗ وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا﴾ ( الکہف 18: 47۔49) ’’اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور آپ زمین کو صاف کھلی (میدان کی طرح) دیکھیں گے، اورہم ان کواکٹھا کریں گے،چنانچہ ہم ان میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے، اور وہ آپ کے رب کے سامنے صف بستہ پیش کیے جائیں گے (کہا جائے گا:) یقینا تم ہمارے پاس(ایسے) آئے ہو جیسے ہم نے تمھیں پہلی بار پیدا کیا تھا، بلکہ تم سمجھتے تھے کہ ہم تمھارے لیے وعدے کا کوئی وقت مقرر نہیں کریں گے اور (ہر ایک کا) اعمال نامہ (سامنے) رکھ دیا جائے گا، پھر آپ مجرموں کو دیکھیں گے کہ وہ اس کے مندرجات (تحریر) سے ڈر رہے ہوں گے اور کہیں گے: ہائے ہماری کم بختی! کیسا ہے یہ اعمال نامہ جو نہیں چھوڑ رہا کسی چھوٹے اور نہ بڑے (عمل) کو مگر اس نے اسے شمار کر رکھا ہے۔ اور انھوں نے جو عمل کیے
Flag Counter