Maktaba Wahhabi

413 - 516
1 اخلاقیات و معاملات اسلام میں اخلاقیات و معاملات سمیت زندگی کے ہر پہلو کے لیے بڑی واضح راہنمائی اور شفاف احکام دیے گئے ہیں تاکہ ایک بہترین اسلامی معاشرہ وجود میں آسکے اور انسان اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کے مطابق فرمانبرداری کی زندگی گزار سکے۔ لفظ اسلام ’سلم‘ سے ہے ۔ اس کا مطلب ہے سلامتی یعنی اسلام سلامتی کا مذہب ہے اور اس دنیا میں سلامتی کا قیام چاہتا ہے، چنانچہ ناحق قتل، جھوٹ، چوری، ڈاکہ، زنا، چھیڑ خانی، بدزبانی، ناشکری، بے حیائی، فحش کلامی، ناپ تول میں کمی، بے لباسی و بددیانتی، وعدہ خلافی، غیبت، چغلی، حسد، کینہ، بخل، بزدلی، قطع رحمی، بے رحمی، گالی بکنا، جھوٹی گواہی دینا، حرام خوری، ریاکاری، حرام کاری، سود، سٹہ، شراب نوشی، نشہ، جادو ٹونہ، رشوت ستانی، ایک دوسرے کی ٹوہ لگانا، مذاق اڑانا، توہین کرنا، غرضیکہ ہر وہ کام ازروئے اسلام منع ہے جس سے انسان اپنے ہاتھ اور زبان سے اپنے آپ کو یا کسی دوسرے انسان کو کسی قسم کا کوئی نقصان پہنچاسکتا ہے ۔ ’’لھوالحدیث‘‘ چیزوں سے بھی انسان کو پرہیز کرنا چاہیے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بانسری کی آواز سُنی تو اپنے دونوں کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں اور راستے سے ہٹ کر دوسری جانب چلنا شروع کر دیا۔ کچھ دیر بعد اپنے ساتھی سے پوچھا: ’’کیا بانسری کی آواز آرہی ہے؟‘‘ ساتھی نے کہا: نہیں۔ تب حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے دونوں کانوں سے انگلیاں نکال لیں اور
Flag Counter