Maktaba Wahhabi

260 - 516
10 انسان خسارے میں ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بڑے پیار اور اختصار سے ایک نہایت اہم بات بالکل صاف صاف بتا دی ہے کہ کون لوگ فائدے میں اور کون لوگ گھاٹے میں رہیں گے۔ ارشاد فرمایا کہ صرف وہی لوگ فائدے میں رہیں گے جو یہ چار اعمال کریں: اللہ رب العزت پر ایمان لائے نیک عمل کرے حق بات کی نصیحت اور صبر کی تلقین کرے۔ جو لوگ ان چار صفات سے خالی ہوں گے وہ سب کے سب خسارے میں رہیں گے۔ ﴿ وَالْعَصْرِ ﴿١﴾ إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ ﴿٢﴾ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ﴾( العصر 103: 1۔3) ’’زمانے کی قسم! بے شک انسان خسارے میں ہے۔ سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے اور ایک دوسرے کو حق کی تلقین کی اور ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کی۔‘‘
Flag Counter