Maktaba Wahhabi

430 - 516
أَن يَهْدِيَنِ رَبِّي لِأَقْرَبَ مِنْ هَـٰذَا رَشَدًا ﴾( الکہف 18: 24،23) اور کہیں: امید ہے کہ میرا رب اس معاملے میں رشد و بھلائی سے قریب تر بات کی طرف میری رہنمائی کرے گا۔‘‘ اللہ کی یاد سے غافل شخص کا کہنا نہیں ماننا چاہیے ﴿ وَلَا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَن ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا﴾ ( الکہف 18: 28) ’’اور اس شخص کی اطاعت نہ کریں جس کا دل ہم نے اپنے ذکر سے غافل کر دیا اور وہ اپنی خواہش کے پیچھے چلا اور اس کا معاملہ حد سے بڑھا ہوا ہے۔‘‘ مَاشَآئَ اللّٰہُ لَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ،کہنانظر سے بچاؤ کا نسخہ ہے ﴿ وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّـهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّـهِ ۚ إِن تَرَنِ أَنَا أَقَلَّ مِنكَ مَالًا وَوَلَدًا ﴿٣٩﴾ فَعَسَىٰ رَبِّي أَن يُؤْتِيَنِ خَيْرًا مِّن جَنَّتِكَ وَيُرْسِلَ عَلَيْهَا حُسْبَانًا مِّنَ السَّمَاءِ فَتُصْبِحَ صَعِيدًا زَلَقًا﴾( الکہف 18: 40،39) ’’اورجب تو اپنے باغ میں داخل ہوا تو کیوں نہ کہا: ماشاء اللہ، لا قوۃ الا باللہ (جو اللہ نے چاہا، کوئی قوت نہیں مگر اللہ کی مدد سے)؟ اگر تو مجھے مال اوراولاد میں کمتر دیکھتا ہے۔ تو امید ہے کہ میرا رب مجھے تیرے باغ سے بہتر دے اور اس (تیرے باغ) پر آسمان سے کوئی عذاب بھیجے تو وہ (باغ) چٹیل پھسلواں میدان ہو جائے۔‘‘ ان شاء اللہ کے ساتھ کلام ﴿ قَالَ سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّـهُ صَابِرًا وَلَا أَعْصِي لَكَ أَمْرًا﴾ ( الکہف 18: 69) ’’اس( موسٰی) نے کہا: یقینا ان شاء اللہ تو مجھے صابر پائے گا اور میں کسی بھی حکم میں تیری نافرمانی نہیں کروں گا۔‘‘ داڑھی کا احترام ﴿ قَالَ يَا ابْنَ أُمَّ لَا تَأْخُذْ بِلِحْيَتِي وَلَا ’’اس (ہارون) نے کہا: اے میرے ماں جائے!
Flag Counter