Maktaba Wahhabi

218 - 516
وہ تو خود اپنے رب کے تقرب کا وسیلہ ڈھونڈتے ہیں ﴿قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُم مِّن دُونِهِ فَلَا يَمْلِكُونَ كَشْفَ الضُّرِّ عَنكُمْ وَلَا تَحْوِيلًا ﴿٥٦﴾ أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلَىٰ رَبِّهِمُ الْوَسِيلَةَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ وَيَرْجُونَ رَحْمَتَهُ وَيَخَافُونَ عَذَابَهُ ۚ إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ كَانَ مَحْذُورًا﴾( بنی اسرائیل 17: 56۔58) ’’کہہ دیجیے: انھیں پکارو جنھیں تم اس کے سوا (معبود) سمجھتے ہو، نہ تو وہ تم سے کسی تکلیف کو ہٹانے کا کوئی اختیار رکھتے ہیں اور نہ (اسے) بدلنے ہی کا۔ جنھیں یہ(مشرک) لوگ پکارتے ہیں وہ تو خود اپنے رب تک پہنچنے کا وسیلہ ڈھونڈتے ہیں کہ ان میں سے کون (اللہ سے) قریب تر (ہو سکتا) ہے، اور وہ اس کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بلاشبہ آپ کے رب کا عذاب ڈرنے کی چیز ہے۔‘‘ معبودانِ باطل اپنے پجاریوں کے خلاف ہو جائیں گے ﴿ وَاتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّـهِ آلِهَةً لِّيَكُونُوا لَهُمْ عِزًّا ﴿٨١﴾ كَلَّا ۚ سَيَكْفُرُونَ بِعِبَادَتِهِمْ وَيَكُونُونَ عَلَيْهِمْ ضِدًّا ﴾( مریم 19: 82،81) ’’اور انھوں نے اللہ کے سوا معبود بنالیے ہیں، تاکہ وہ ان کے مدد گار ہوں۔ ہر گز نہیں! عنقریب وہ خود ان کی عبادت کا انکار کردیں گے اور ان کے مخالف ہو جائیں گے۔‘‘ اللہ کے سوا اور معبود ہوتے تو زمین و آسمان درہم برہم ہوجاتے لَوْ كَانَ فِيهِمَا آلِهَةٌ إِلَّا اللَّـهُ لَفَسَدَتَا ۚ فَسُبْحَانَ اللَّـهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ ﴾( الانبیاء 21: 22) ’’اگر ان دونوں (زمین وآسمان) میں اللہ کے سوا اور معبود ہوتے تو ضرور یہ دونوں تباہ ہوجاتے، چنانچہ اللہ، عرش کارب ان باتوں سے پاک ہے جو وہ (مشرک) بیان کرتے ہیں۔‘‘
Flag Counter