Maktaba Wahhabi

463 - 516
يَحْضُرُونِ﴾ ( المومنون 23: 98،97) رب! میں (اس سے بھی) تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس حاضر ہوں۔‘‘ نزولِ قرآن کے وقت شیاطین کو دُور اور محروم رکھا گیا ﴿ وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيَاطِينُ ﴿٢١٠﴾ وَمَا يَنبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ ﴿٢١١﴾ إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ﴾ ( الشعراء 26: 210۔212) ’’اور شیاطین اس (قرآن) کو لے کر نازل نہیں ہوئے۔ اور نہ یہ ان کے لائق ہے اورنہ وہ اس کی استطاعت ہی رکھتے ہیں۔ بلاشبہ وہ تو اس کے سننے سے بھی دور رکھے گئے ہیں۔‘‘ شیاطین ہر جھوٹ گھڑنے والے گنہگار پر نازل ہوتے ہیں ﴿ هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ ﴿٢٢١﴾ تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ ﴿٢٢٢﴾ يُلْقُونَ السَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَاذِبُونَ﴾( الشعراء 26: 221۔223) ’’کیا میں تمھیں بتاؤں کس پر شیاطین نازل ہوتے ہیں؟ وہ ہر جھوٹ گھڑنے والے، گناہ گار پر نازل ہوتے ہیں۔ جو (شیطانوں کی طرف) کان لگاتے ہیں اور ان کے اکثر جھوٹے ہیں۔‘‘ ہم نشین (شیاطین) ﴿ وَقَيَّضْنَا لَهُمْ قُرَنَاءَ فَزَيَّنُوا لَهُم مَّا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَحَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِم مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا خَاسِرِينَ ﴾ ( حم السجدۃ 41: 25) ’’اور ہم نے ان کے کچھ (برے) ہم نشین مقرر کردیے تو انھوں نے ان کے اگلے اور پچھلے (تمام) اعمال خوش نما بناکر ان کو دکھائے، آخرکار ان پر بھی (اللہ کے عذاب کی) وہ بات پوری ہوئی جو ان سے پہلے گزرنے والے جنوں اور انسانوں پر (پوری ہوچکی تھی کہ) بلاشبہ وہ خسارہ پانے والوں میں سے تھے۔‘‘ شیطان وسوسے ڈالے تو اللہ کی پناہ مانگیے ﴿ وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ ’’اوراگر آپ کو شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ
Flag Counter